جموں و کشمیر میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کو قابل اعتماد بنانے حکومتی عزم کی عکاسی

صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے / سکینہ ایتو

سرینگر // سی این آئی // جموں و کشمیر میں معیاری صحت کی دیکھ بھال کو قابل اعتماد بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کے تحت حکومت نے صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن کیلئے 124 کروڑ روپے مختص کیے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر صحت سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے 124 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر سکینہ ایتو نے لکھا ’’مختص میں جی ایم سی جموں میں سی ٹی اسکین کی سہولت، جی ایم سی بارہمولہ، جی ایم سی کٹھوعہ اور جی ایم سی راجوری کیلئے ایم آر آئی مشینیں، جی ایم سی ڈوڈہ میں کیتھ لیب، اور جی ایم سی سرینگر کیلئے پی ای ٹی اسکین شامل ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 80 یونٹوں کے ساتھ ٹیلی میڈیسن خدمات کو مضبوط بنانے کیلئے بھی فراہم کرتا ہے، جس سے جدید صحت کی دیکھ بھال تک وسیع تر رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ یہ اقدامات جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے معیاری صحت کی دیکھ بھال کو مزید قابل رسائی اور قابل اعتماد بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔