دوسری اننگ میں اچھا آغاز لیکن انجام حق میں نہیں ہو سکا
سرینگر/ / یو این ایس / جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم ایران کپ کے مقابلے میں ریسٹ آف انڈیا کے خلاف 167 رنز سے شکست سے دوچار ہوگئی۔ شیر کشمیر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جموں و کشمیر کی ٹیم 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 111 رنز پر آل آو ¿ٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریسٹ آف انڈیا نے یہ مقابلہ ساڑھے تین دن میں اپنے نام کرلیا۔279 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جموں و کشمیر نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے تھے، تاہم اس کے بعد ٹیم اچانک مشکلات کا شکار ہوگئی۔ صرف 57 رنز کے اضافے پر اس کے تمام 10 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ آخری 10 اوورز میں جموں و کشمیر نے صرف 23 رنز بنائے جبکہ اس دوران سات وکٹیں گر گئیں۔ پوری ٹیم 28.4 اوورز میں 111 رنز پر آو ¿ٹ ہوگئی۔ریسٹ آف انڈیا کی جانب سے مکیش کمار نے شاندار باو ¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10.4 اوورز میں 33 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ کے آخری مرحلے میں عبدالصمد کو پانچ رنز پر، عمر نذیر میر کو صفر اور سنیل کمار کو پہلی ہی گیند پر آو ¿ٹ کرکے جموں و کشمیر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اوپننگ شراکت کے ٹوٹنے کے بعد عبدالصمد نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 42 گیندوں پر 20 رنز بنائے، تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ لون ناصر مظفر ایک رن پر ناٹ آو ¿ٹ رہے۔اس سے قبل جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جبکہ ریسٹ آف انڈیا کی پہلی اننگز 237 رنز پر ختم ہوئی تھی، جس کے باعث جموں و کشمیر کو 41 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ تاہم ریسٹ آف انڈیا نے دوسری اننگز میں 319 رنز بنا کر مجموعی برتری حاصل کی اور جموں و کشمیر کے سامنے 279 رنز کا ہدف رکھا۔ریسٹ آف انڈیا کی جانب سے مکیش چودھری نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں عبدالصمد کو آو ¿ٹ کیا۔جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کرکے مقابلے پر مضبوط گرفت بنائی تھی، تاہم دوسری اننگز میں بیٹنگ کے مکمل انہدام نے میچ کا رخ ریسٹ آف انڈیا کے حق میں موڑ دیا۔ ریسٹ آف انڈیا کے باو ¿لرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر کی پوری ٹیم کو 111 رنز پر آو ¿ٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔










