arun kumar mahta

جموں و کشمیرایک نئے جموں وکشمیر کی طرف بڑھ رہا ہے:چیف سیکرٹری

مارچ سیشن سے کشمیر کے طلباء ملکی سطح کے مقابلوں شرکت کے قابل بن جائیں گے

سری نگر//جموںو کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموںو کشمیر ایک نئے جموںو کشمیر کے طرف بڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا دنیا ں بھر میں موسم سرما میں کہیںبھی کچھ بند نہیں ہوتا ۔جبکہ گزشتہ سال پوری وادی اس موسم میں کھلی رہی ہے۔انہوں نے کہامارچ سیشن سے کشمیر کے طلباء ملکی سطح کے مقابلوں شرکت کے قابل بن جائیں گے،کشمیر نیوز سروس کے مطابق چیف سیکرٹری نے کہا ہمارا ماننا ہے کہ جموںو کشمیر کے بچے ذہین ہیں اور اور ان میں یہ صلاحیت موجود ہیں کہ وہ ملک میں اول کر سکتے ہیں۔ چیف سیکٹری نے کہا ’جب سارے مقابلوں کے لئے ایک ہی وقت پر تیاریاں کی جاتی ہیں تو مقابلے کے لئے چانسز بڑھ جاتے ہیںاورجب الگ الگ سیشنز ہوتے ہیں پڑھائی میں کہیں نہ کہیں رک جاتی ہے‘۔جب میڈیا نے ان سے کشمیر کے سخت موسم کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی موسم سرما میں کچھ بند نہیں ہوتا ہے۔جبکہ گزشتہ سال وادی کشمیر میںموسم سرما کے دوران پوری وادی کھلی رہی تھی چاہئے وہ سونہ مرگ تھا دودھ پتھری تھی، دنیا میں کہیں بھی موسم سرما میں کچھ بند نہیں ہوتا ہے اور جموں و کشمیر بھی ایک نئے جموں وکشمیر کی طرف بڑھ رہا ہے‘۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں امسال سے مارچ سیشن کے تحت بچوں کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔جو پہلے ماہ اکتو بر میں ہوتے تھے۔