جموں وکشمیر کو کاروباری توسیع او رکسانوں کیلئے مارکیٹنگ کے مواقع اور جامع زرعی کی ترقیتبدیلی کی طرف لے جار ہی ہے:اَتل ڈولو

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے کہا ،’’ جموں و کشمیر کوایک اچھی طرح سے منصوبہ بند جامع زرعی ترقی سے کسانوں کے لئے کاروبار اور مارکیٹنگ کے مواقع کو بڑھانا تبدیلی کی طرف بڑھنے میں بے حد مدد کر رہا ہے۔‘‘اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ بائیر ۔ سیلر میٹ کا اِفتتاح کے بعد ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔اِس تقریب میں تین سو سے زیادہ کاشت کاروں اور کسانوں ، ایس ایچ جیز ، ایف پی اوز اور جموںوکشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں نے شرکت کی۔اِس بائیر ۔ سیلر میٹ میں خریداروں کی بھی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی جس میں بڑے تاجر ، برآمد کنند گان اور ملٹی نیشنل کمپنیاں جیسے ریلائنس ، بگ باسکٹ اور ایمزون شامل تھے ۔اِس کے علاوہ ایچ ایف این، اُنتّی کوآپریٹیوز ، یونی وول ، جے کے ڈی سی یو ایل ،سرویشور سمیت بہت سے ممکنہ خریداروں ، برآمد کنندگان اور شراکت داروں نے اِجتماع سے خطاب کیا۔حصہ لینے والے خریداروں نے محکمہ کے اِس اقدام کو سراہا اور جو کاشت کاروں اور کسانوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے ایک خصوصی موقعہ فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اَتل ڈولو نے اِس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد کے لئے ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اقدام کو سراہا او راُنہوں نے کہا کہ ان سے ہماری کمزرویوں اور طاقتوں کو سمجھنے میںمدد ملتی ہے جو بالآخر بہتر کاروبار ی ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر میں ایک جامع زرعی ترقی کا پروگرام شروع کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں اِصلاحات کے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلی کے مشن کے تصور ، تشکیل اور منظوری کو حتمی شکل دی گئی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یہ زبردست مشق لیفٹیننٹ گورنر کی منگلا رائے کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کی تشکیل سے شروع ہوئی اور جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے تبدیلی کے مشن کو حتمی شکل دینے کے ساتھ اِختتام پذیر ہوئی جس میں جموں و کشمیر میں اِس سے منسلک شعبے زرعی زراعت کو دیرپا تجارتی زرعی معیشت میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔اَتل ڈولو نے کہا کہ منظور شدہ منصوبہ جس میں 29 پروجیکٹ تجاویز شامل ہیں ،زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرے گا جس میں معیشت ، ماحولیات اور مساوات اِس کے رہنما ستون ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت نے مزید 20-25 مصنوعات کو جی آئی ٹیگنگ فراہم کرنے کا کام اُٹھایا ہے جس سے ہمیں بین الاقوامی منڈیوں میں برتری ملے گی۔ اِس کے علاوہ ہماری اہم مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی خاطر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اِی۔ این اے ایم تجارت میں محکمہ کی کوششوں اور کامیابیوں کی تعریف کی اور بتایا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی نے 3 ماہ کے بہت ہی مختصر عرصے میں اِنٹر سٹیٹ اِی۔این اے ایم تجارت میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں منڈیوں کے ریگولیشن کو آسان بنانے کے لئے ایک مارکیٹنگ بورڈ تشکیل دیا ہے اور بورڈ اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ، پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جے اینڈ کے کو مختلف اِختیارات عطا کئے ہیں ۔یونیفائیڈ لائسنسنگ کو منظوری دی گئی ہے اور ساتھ ہی سی اے سٹوروں ، گوداموں ، ایف پی اوز او رکوآپریٹیو سٹوروں کو منڈیوں کے ذیلی گز کے طور پر اِی۔ این اے ایم پر تجارت کرنے کے اعلان کی منظور ی دی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہارٹی کلچر پروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ منڈیوں میں جگہ مختص کرنے کے لئے شفاف اِی۔ آکشن سسٹم کی طرف بڑھا ہے اور اِی۔ این اے ایم تجارت 3سے 4 ماہ کے عرصے میں ایک کروڑ روپے سے کم سے بڑھ کر 23کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے ۔اِس کے علاوہ اِنٹر سٹیٹ اِی۔ این اے ایم تجارت میں قومی سطح پر برتری حاصل کر لی ہے۔ڈائریکٹر ایچ پی اینڈ ایم وِکاس شرما نے شرکا ٔ کو مشورہ دیا کہ وہ اس بائیر ۔ سیلرمیٹ میں فراہم کردہ پلیٹ فارم کا بہترین اِستعمال کریں۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس اقدام سے ہمارے کسانوں اور کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ محکمہ نے گذشتہ ماہ کولکتہ میں اِسی طرح کی میٹنگ کا کامیابی کے ساتھ اِنعقاد کیا ہے اور جموںمیٹنگ کے بعد وہ سری نگر اور حیدر آباد اور اس کے بعد ملک کے دیگر ممکنہ مقامات پر بائیر ۔ سیلر میٹنگوں کا اِنعقاد کرے گا۔اُنہوں نے محکمہ کے مختلف اقدامات اور اِنڈیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں جموںوکشمیر مصنوعات کی مارکیٹنگ کو مضبوط بنانے کے لے اُٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے زور دیا کہ مارکیٹ میں اِصلاحات ، اِدارہ جاتی ترقی ، سی اے سٹوروں کے بنیادی ڈھانچے ، گریڈنگ و پیکنگ لائنز ، ریفروینز ، مارکیٹنگ اور برانڈنگ سینٹروں اور مارکیٹ اِنٹلی جنس کو مضبوط بنانا محکمہ کا فوکس ہوگا۔اِس موقعہ پر ڈی جی ایم اے پی اے ڈی اے ونیتا نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی زراعت اور باغبانی کے فروغ کے لئے آرگنائزیشن کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔اُنہوں نے کہا کہ اے پی اِی ڈی اے نے حال ہی میں چیری کی پہلی قسم سنگا پور کی مارکیٹ میں اور کشمیر کے سیب ہانگ کانگ میں متعارف کی جسے اُنہوں نے مقامی مصنوعات کے لئے نئے سنگ میل قرار دیا۔بعد ازاں، خریدار فروخت کنندگان سے بات چیت کا ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے کاروبار کے فروغ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مکمل اور واضح گفتگو کی۔اِس موقعہ پر ڈی جی سی اے دی ، ڈی جی سیری کلچر ، ایم ڈی جے کے ایگرو کارپوریشن ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں، ڈائریکٹر زراعت جموں ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، سیکرٹری کسان بورڈ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایچ پی ایم اور ایچ پی ایم عملہ اور سکاسٹ جموں ، جے کے ٹی پی او کے نمائندوں اور این آر ایل ایم موجود تھے۔