سر ی نگر//جموںوکشمیر میں حکومت نے عام لوگوں تک شہری خدمات کی فراہمی کے لئے شفافیت ، کارکردگی اور بہتر حکمرانی اصلاحات کی دستیابی میں اِنقلابی تبدیلی لائی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کی اِنتظامیہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اچھی حکمرانی فراہم کرنے کے اَپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی میں بہتر حکمرانی کے متعدد اقدامات کو اِدارہ جاتی شکل دی ہے۔اِنتظامیہ نے جموں و کشمیر میںرشوت خوری، اقربأ پروری اور امتیازی سلوک کے خلاف زیرو ٹالرنس کا منتر اَپنایا ہے تاکہ معاشرے میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی آواز سنی جائے اور اُنہیں ان کی پہچان دی جائے۔اِن اقدامات میں کورپشن ایکٹ ، گروپ سی اور ڈ ی کے عہدوں کے لئے اِنٹرویوکا خاتمہ اور زائد اَز 800 مرکزی قوانین جموں وکشمیر میں لاگو کئے گئے ہیں جب کہ اسے یونین ٹیریٹری کا درجہ ملنے کے بعد زیر اِلتوأ کیڈر کا جائزہ ، سی اے ٹی بنچوں کا قیام ، آر ٹی آئی ایکٹ کی توسیع ، سی پی جی آر اے ایم ایس اور قومی بھرتی ایجنسی سے جموںوکشمیر یوٹی میں ہر ضلع صدر مقامات پر عام اہلیت کے اِمتحان کا اِنعقاد کے علاوہ اِسی طرح کے دیگر عوامی بہبودی کے اقدامات اَپنائے گئے۔مزید برآں، جموںوکشمیر کے بیشتر سرکاری دفاتر میں اِی۔ آفس کو اَپنانے سے ایک آسان ، جواب دہ ، مؤثر اور شفاف بغیرکاغذی کام کا کلچر قائم ہوا ہے ۔ اِی۔آفس سرکاری محکموں کو دفاتر میں فائلوں کی تاخیر کو ختم کرکے عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔جموں وکشمیر میں دو نوں سیکرٹریٹ کا کام اِی۔ آفس کی وجہ سے ممکن ہوا اور اس نے سری نگر اور جموں کے دو دارالخلافائی میں فائلوں کے زائد اَز 300 ٹرکوں سے بھرے سالانہ دربار اقدام کو ختم کیا ۔ اِس سے سالانہ 200کروڑ روپے کی بھی بچت ہوئی اور جموںوکشمیر یوٹی میں ایک بلا تعطل کام کا کلچر شروع ہوا۔جے کے جی اے ڈی نے شہری دوست اور رشوت سے پاک حکمرانی قائم کرنے کے نظرئیے سے ’’ ستارک ناگرگ ایپ ‘‘ بھی شروع کی جس سے شہری اینٹی کورپشن بیورو ( اے سی بی ) کے پاس آن لائن شکایات درج کرسکتے ہیں۔بہتر حکمرانی کے ایک اور قابل ذِکر اقدام میں ایل جی ملاقات پروگرام کو عوام اور شکایت دہندگان کی سہولیت کے لئے شروع کیا گیا جنہوں نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر شکایات درج کی ہیں تاکہ لیفٹیننٹ گورنر سے براہِ راست رابطہ کرسکیں۔ یہ کامیاب رہاہے کیو ں کہ اِس پلیٹ فارم سے اُٹھائی گئی تقریباً صد فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔جموںوکشمیر حکومت تمام محکموں میں شفاف پیپر لیس ورکنگ کلچر کو اَپنانے سے عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں رَسائی اور جواب دہی کو فروغ دے رہی ہے۔مزید برآں، جے اینڈ کے اِنٹگریٹیڈ گریوینس ریڈیسل اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ) ایک اِی ۔ گورننس اقدام کے طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ان کی شکایات کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔جے اینڈ کے اِنٹگریٹیڈ گریوینس ریڈیسل اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ) پورٹل کو مرکزی حکومت کے سینٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈیس اینڈ مونیٹرنگ سسٹم ( سی پی جی آر اے ایم ایس ) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔










