4روز میں درمیانی شدت والے11زلزلے،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں لیکن لوگوں میں خوف وہراس
سری نگر//جموں و کشمیر میں گزشتہ4روز میں زلزلے کے 11 جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔حالیہ دنوںمیں آنے والے زلزلوں کے جھٹکوں سے جموں ،ڈوڈہ ،کٹرہ اوراودھم پورمیں خاصا خوف وہراس پایاجاتاہے ۔قابل توجہ امر ہے کہ زلزلوں کے اعتبارسے جموں و کشمیر کا خطہ زون 5 کے تحت آتا ہے، جسے بہت زیادہ نقصان’ رسک زون‘ بھی کہا جاتا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (NCS) کے اعداد و شمارمیں جانکاری دی گئی کہ جمعہ کو جموں و کشمیر میں2و جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر 3.4 کی شدت کا پہلا جھٹکا (عرض البلد 33.17 ڈگری شمال اور طول البلد 75.57 ڈگری مشرق کے ساتھ) صبح 3بج کر28 منٹ پر پیش آیا۔زلزلے کا مرکز ڈوڈہ قصبہ سے 3.5 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ جس کی زیرِ زمین گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔این سی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ریکٹر اسکیل پر (عرض البلد 33.23 ڈگری شمال اور طول البلد 75.56 ڈگری مشرق کے ساتھ) 2.7 شدت کا دوسرا جھٹکا صبح4بج کر7 منٹ پر محسوس کیا گیا۔دوسرے زلزلے کا مرکز بھی ڈوڈہ سے10 کلومیٹر شمال میں تھا اور گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر تھی۔جمعہ کوپیش آنے والے4جھٹکوں کے ساتھ، گزشتہ4 دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں زلزلے کے 11 جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔یادرہے23اگست کوصوبہ جموںمیں منگل کی صبح تقریباً 6گھنٹوں میں یکے بعددیگرے4مرتبہ زلزلے کے جھٹکے آئے ،جسکے نتیجے میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاتاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے نے بتایا کہ پیر اورمنگل کی درمیانی شب یامنگل کی صبح طلوع سحرہونے سے پہلے 2بجکر20منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جموں کے علاقے کٹرہ علاقہ سے61 کلومیٹر مشرق میں تھا۔حکام نے بتایا کہ زلزلہ طول بلد 33.07 ڈگری شمال اور طول البلد 75.58 ڈگری مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 2.6 شدت کا دوسرا زلزلہ جموں کے علاقے ڈوڈہ سے9.5 کلومیٹر شمال مشرق میں منگل کی صبح 3بجکر21منٹ پر آیا۔ زلزلہ طول بلد33.23 ڈگری شمال اور طول البلد75.56 ڈگری مشرق میں5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔حکام نے مزید بتایاکہ 2.8 شدت کا تیسرا زلزلہ صبح 3بجکر44منٹ پرجموں خطہ کے ادھم پور سے 29 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلہ طول بلد32.89 ڈگری شمال اور طول البلد 75.45 ڈگری مشرق میں10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔انہوں نے بتایا کہ 2.9 شدت کا چوتھا زلزلہ منگل کی صبح 8بجکر3منٹ پر ادھم پور سے 26 کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا۔ زلزلہ طول بلد 32.83 ڈگری شمال اور طول البلد 75.40 ڈگری مشرق میں5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔حکام نے بتایاکہ طلوع سحر سے قبل اورسورج نکلنے تک آنے والے زلزلوں کے جھٹکوں سے جموں ،کٹرہ ،اودھم پور اورڈوڈہ میں خوف وہراس پھیل گیاتاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل توجہ امر ہے کہ زلزلوں کے اعتبارسے جموں و کشمیر کا خطہ زون 5 کے تحت آتا ہے، جسے بہت زیادہ نقصان’ رسک زون‘ بھی کہا جاتا ہے۔ کشمیر کا خطہ ہندوستان کے سب سے زیادہ زلزلے کے شکار علاقوں میں سے ایک ہے۔










