Security high alert in Jammu city and its suburbs

جموں شہر اوراسکے نواحی علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

سیکورٹی ایجنسیوں کومزید چوکنا رہنے کی ہدایت،اعلیٰ سیکورٹی حکام نے لیا میں سلامتی صورتحال کاجائزہ

جموں//سدھراانکائونٹر کے بعدجموں شہر اوراسکے نواحی علاقوںمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردیاگیا،اور پولیس سمیت سبھی سیکورٹی ایجنسیوںکومزید چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کی صبح سدھراجموںمیں ہوئے ہلاکت خیز انکائونٹر جس میں چار ملی ٹنٹ مارے گئے اوربڑی مقدارمیں اسلحہ وگولی بارود برآمد کیاگیا،کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے الگ الگ میٹنگوں میں سرمائی راجدھانی کی سیکورٹی صورتحال کاسرنو جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ایک ہنگامی میٹنگ میں جموں شہرمیں ملی ٹنٹوںکی موجودگی اورسرگرمیوںکے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے سینئرپولیس افسران سے کہاکہ وہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں شہر اوراسکے نواحی علاقوںمیں سیکورٹی کومزیدسخت کردیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ کی صدارت میں بھی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں ڈی آئی جی پی جموں ،راجوری کے علاوہ ایس ایس پی جموں ،دیگر سینئر پولیس افسران اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوںکے کچھ افسروںنے بھی شرکت کی ۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سدھرا انکائونٹرکے تناظر میں جموں شہر کی سیکورٹی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا،اورپولیس کے ساتھ ساتھ دیگرسیکورٹی ایجنسیوںکویہ ہدایت دی گئی کہ وہ جموں شہر میں مزید چوکسی برتیں اورحساس مقامات وشاہراہوں پرہونے والی نقل وحمل پرکڑی نظررکھیں ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ کشمیر اور دیگر اضلاع کوجموں سے ملانے والی شاہراہوں پر نگرانی بڑھانے کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں اسبات پراطمینان ظاہر کیاگیاکہ سخت چوکسی کی وجہ سے سدھرا علاقے میں ملی ٹنٹوں کیخلاف ایک کامیاب آپریشن عمل میں لایاگیا۔