dooran.in

جموں سرینگر شاہراہ پر کھار پورہ کے نزدیک گاڑی سے نعش برآمد

سرینگر//جموں سرینگر شاہراہ پر اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب کھار پورہ بانہال کے نزدیک سلیپرگاڑی میں ڈرایئور کی نعش پائی گئی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی تحقیقات شروع کی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں سرینگر شاہراہ پراس وقت سنسنی دوڑ گئی جب ایک سلیپرگاڑی زیر نمبر JK02Aw1827میںڈرائیور کوبے ہوشی کی حالت میں ]پایاگیااور اس سلسلے میں پولیس کوآگاہ کیاگیا ۔پولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی او رنعش کواپنی تحویل میں لے کرقریبی اسپتال پہنچا دیاجہاں ڈاکٹروں نے مزکوروہ شخص کومردہ قرار دیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لے کراسکاپوسٹ مارٹم کرایااور مزکورہ شخص کی شناخت مشتاق احمدوانی ساکنہ کنڈی کرول رام بن کے بطور کرکے دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔