1395پوسٹس کے لئے ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے قسمت آزامائی کی
سری نگر//جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڑ(JKSSB) کی جانب سے اتوار کے روز پنچائیت سیکٹری ( VLW) امتحانات پر امن طور پر منعقد کئے گئے ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میںمرد اور خواتین امیدواروں نے شرکت کی ہے ۔اس دوران امتحانات کو پر امن طور منعقد کرنے کے لئے امتحانی سنٹروں کے اندر اور باہرسیکورٹی کے مناسب اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڑ(JKSSB) کی جانب اتوار کے روزوی ایل ڈبلیوں امتحانات منعقد کئے ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میض بے روز گار نوجوانوں نے شرکت کر قسمت آزمائی کی ہے۔ محکمہ دہی ترقی میں کل1395اسامیاں مشتہر کی گئی تھی اور پوسٹس مشہر ہونے کے ساتھ دو سال بے روز گار نوجوانوں نے فارم داخل کئے تھے اور لمبے وقفے کے بعد10دسمبر2023کو امتحانات منعقد کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ نے بہتر اور صاف و شفاف طریقے سے امتحانات کو منعقد کرنے کے لئے مکمل انتظامات کئے تھے جہاں امتحانی مراکز کے باہر اور اندر سخت سیکورٹی بھی تعینات کی گئی تھی جبکہ کمروں میں افرادی وقت کے ساتھ ساتھ ہر مرکز کے ہر کمرے میں سی سی کیمرے نگرانی کے لئے لگائے تھے۔بتایا جاتا ہے کہاس امتحان میں 2لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے ایک اندازے کے مطابق شرکت کی ہے ۔امتحانی مراکز سے واپسی کے بعد کچھ امیدواروں نے بتایا کہ اکثر مراکز میں کچھ امیدوار شریک نہیں ہو ئے تھے ۔اس دوران امیدواروں نے امتحان منعقد کرنے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سہولیات کے علاوہ امتحانی عملہ بھی بہتر تھا تاہم انہوں نے گلہ کیا ہے کہ شدید سردی میں امیدواروں کے امتحانی مراکز50سے60کلو میٹر دور رکھے گئے تھے جس دوران انہیں شدید سردی کے دوران صبح سویرے پہنچنے میں ٹھٹھرتی سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔انہوں نے بتایا سرکار موسم کو مد نظر رکھ امتحانی مراکز کم سے کم تحصیل صدر مقامات پر ہی رکھنے چاہے تھے عملہ ان کی مرزی تھی جو وہ چاہے امتحانی ڈیوٹی پر لگا سکتے تھے۔










