مسائل کے بروقت حل اور اور کاموں کی معیاری تکمیل کی ہدایت
سری نگر//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا نے ایک جائزہ میٹنگ کای صدارت کی جس میں حلقہ زڈی بل میں جل شکتی شعبے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ان کی بروقت تکمیل اور مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔یہ میٹنگ سول سیکرٹریٹ سری نگر میں منعقد ہوئی جس میں زڈی بل کے ممبر اسمبلی تنویر صادق، چیف اِنجینئر جل شکتی کشمیر اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوف نے حلقے میں جاری پینے کے پانی کی فراہمی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور رممبر قانون ساز اسمبلی کے ذریعہ پیش کردہ مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ ممبر اسمبلی کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام مسائل کو اوّلین ترجیح دی دین اوران کے حل کو مقررہ وقت میں یقینی بنائیں۔وزیر موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں انہیں تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ انہیں بلا تاخیر فعال بنایا جا سکے اور عوام جلد از جلد اِن سے مستفید ہو سکیں۔اُنہوں نے اَفسران کومزید ہدایت دی کہ جاری کاموں کی پیش رفت میں حائل تمام رُکاوٹوں کو دُور کیا جائے تاکہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جاوید رانا نے ترقیاتی منصوبوں کے مؤثر عمل آوری کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے مابین قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ دستیاب وسائل کا مناسب اِستعمال کریں، مختلف سکیموں کے تحت فنڈز کا بھرپور اِستعمال یقینی بنائیں اور کاموں کی تکمیل میں اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھیں۔اُنہوں نے پورے حلقے میں پینے کے پانی کی بلا تعطل اور مساوی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ زیر اِلتوأ واٹر سپلائی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، محروم علاقوں میں تقسیم کے کے خلا کو ختم کیا جائے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لئے پانی کے معیار کی باقاعدہ جانچ کی جائے۔وزیر موصوف نے کہا،’’وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں ہماری حکومت جموں و کشمیر بھر میں پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ اَفسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام جاری منصوبے بروقت مکمل ہوں کیوں کہ ہر تاخیر براہِ راست عوامی فلاح و بہبود کو متاثر کرتی ہے۔‘‘










