جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ تمام دیہاتوں کو صاف کرنے اور تمام بستیوں میں مناسب حفظان صحت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔ ڈاکٹر مہتا نے افسروں پر زور دیا کہ وہ گھرانوں کی دہلیز سے کچرے کو جمع کرنے کے ایک آسان ماڈل پر عمل کریں ، مواد کو سنبھالنے کی سہولتیں بنائیں اور پھر اسے سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر کسی ایک گاؤں کیلئے ممکن نہ ہو تو قریبی دیہاتوں کے جھرمٹ کیلئے علیحدگی کی سہولیات پیدا کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے ارد گرد کی صفائی کے بارے میں آگاہ کریں اور ارد گرد کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانہ بھی کریں ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صفائی ہمارا سب سے اہم کام ہے اور سب کو اس کیلئے سنجیدہ ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب اسے اپنا فرض سمجھیں تو اپنے گاؤں کی صفائی کا کام پورا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے دیہاتوں میں گھر گھر کچرے کو جمع کرنے ، سیگریگیشن شیڈز کی تعمیر ، کمپوزٹ /سوک گڈھوں کی فراہمی ، نکاسی آب کی سہولیات اور ان کے دیہات میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کی صورتحال کے بارے میں جائیزہ لیا ۔انہوں نے ان سے پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کا فضلہ ہمارے ارد گرد زیادہ تر غیر صحت مند حالات پیدا کرتا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل کو فوری طور پر مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواہشمند ، رائزنگ اور ماڈل کیٹیگری میں آنے والے دیہاتوں کے حوالے سے اپنی تعداد میں اضافہ کریں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن نے یو ٹی میں سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات کی موجودہ صورحال پر پرذنٹیشن دی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ اکٹھا کرنے والی ایجنسی کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی پائیداری کیلئے متعلقہ مالیاتی ماڈل ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی صفائی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔










