مناسب نگرانی کے طریقہ کار کی عدم موجودگی سے غیر محفوظ ہونے کی نشاندہی
سرینگر//محکمہ تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ آڈیٹ کے دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بنک ضمانتی سرٹفکیٹوں،زر ضمانت دستاویزات اور سیکورٹیوں کی مناسب نگرانی کے طریقہ کار کی عدم موجودگی سے یہ دستاویزات غیر محفوظ ہے۔تاہم چیف انجینئروں،سپر انٹنڈنٹ انجینئروں،ایگزکیٹوں انجینئروں اور چیف اکاونٹس افسراں کو ٹھیکداروں کی جانب سے جمع کرائے گئے ان بنک ضمانتوں کومحفوظ تحویل اور انکی جانچ کی نگرانی کی تاکید کرتے ہوئے متواتر اوقات میں انکا جائزہ لینے پر زور دیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر فائنانس نے بدھ کو اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے کہا کہ زر ضمانتوں،کارکردگی کی سیکیورٹی،اضافی کارکردگی کی سیکورٹیوں کی محفوظ تحویل اور نگرانی کے لیے ایک مناسب طریقہ کار کی ضرورت ہے جسے محکمے کی ہر ایک خریداری یونٹ کے ذریعے تیار اور نافذ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے انہیں الاٹ کیے گئے کاموں کے حق میں کارکردگی کی سیکورٹی و اضافی کارکردگی کی سیکورٹی ، کے طور پر جمع کرائی گئی اور کچھ معاملات میں بینک گارنٹی ختم ہو چکی۔ ڈائریکٹر فائنانس کا کہنا تھا کہ آڈیٹ نے نشاندہی کی ہے کہ مناسب نگرانی کے طریقہ کار کی عدم موجودگی میں ان ایگرئمنتوں کو غیر محفوظ بنایا گیا ہے اوراس کو حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے۔ خریداری یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیکورٹیوں کی محفوظ تحویل اور نگرانی کے لیے اقدامات اٹھائے۔ڈائریکٹر فائنانس نے کہا ہے کہ زر ضمانتوں اور سیکورٹیوں کی توسیع انہیں کیش کرنے یا واپس کرنے کیلئے وقت پر ضروری اقدامات کرنے کے لیے مناسب انتظامات اٹھائے۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ نگرانی کے دوران تمام بینک گارنٹیوں اور اگلے 3 مہینوں میں ختم ہونے والے دیگر چیزوں کا ماہانہ جائزہ بھی لیا جائے جبکہ جہاں ضروری ہو وہاں بینک گارنٹی اور دیگر ضمانتوں کی توسیع فوری طور پر طلب کی جانی چاہیے اور ان کی میعاد کے اندر لاگو کیا جانا چاہیے۔ سرکیولر میں واضح کیا گیا کہ بینک گارنٹی کو مدت میں توسیع کیلئے کبھی بھی ٹھیکیدار کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے۔سرکیولر میں چیف انجینئروں دفتر میں تعینات چیف اکاؤنٹس افسران،اکاونٹس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15دنوں میں بینک گارنٹی کی حیثیت کا جائزہ لیں گے اوراس کی میعاد ختم ہونے سے ایک ماہ قبل بینک گارنٹی کی دوبارہ تصدیق کیلئے ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کریں گے۔ سرکیولر کے مطابق ٹھیکیدار کی بنک گارنٹی کو دوبارہ درست کرنے میں ناکامی کی صورت میں اسے اس کی میعاد ختم ہونے سے 15 دن پہلے کیش کر لیا جائے۔ ڈائریکٹر فائنانس کا کہنا تھا ہ بنک گارنٹی کی واگزاری کے لیے تجویز کو عمل درآمد کرنے والی ایجنسی اپنی سفارشات کے ساتھ معاہدے کی شرائط کے مطابق، چیف اکاونٹس افس،اکاونتس افسر یا اسسٹنٹ اکاونٹس افسر کے معاہدے کے ساتھ منظوری کے لیے بھیجے گے۔سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ انجینئر ان چیف JKPWDOMS پورٹل پر سیکورٹی اور دیگر ضمانتوں کی نگرانی کا ایک نظام متعارف کرائے گا جس میں سیکورٹی گارنتی کی میعاد ختم ہونے کے بارے میں خودکار انتباہات ہوں گے۔ان لا ہدایات پر عمل در آمد کرنے کیلئے متعلقہ چیف انجینئر کے دفتر میں تعینات،سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایگزیکٹیو انجینئروں اور چیف اکاؤنٹس آفیسر،اکاؤنٹس آفیسرکو ذاتی طور ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ کارروائی کی رپورٹ چیف انجینئروں کو ماہانہ بنیادوں پر پیش کریں۔










