اپوزیشن انڈیا اتحاد میں 27 پارٹیوں نے اپنی مفادات کیلئے ہاتھ ملایا ، ہم عوام کی فلاح و بہود کے خواہاں / امیت شاہ
سرینگر/// بی جے پی حکومت نے پچھلے نو سالوں میں بدعنوانی، اقربا پروری کا خاتمہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک مرتبہ پھر کانگریس کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد میں 27 پارٹیوں نے اپنی مفادات کیلئے ہاتھ ملایا ہے۔ لیکن دوسری طرف بی جے پی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ہریانہ کے کرنال علاقے میں ’’انتودیا سمیلن‘‘پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پچھلے نو سالوں میں بدعنوانی، اقربا پروری کا خاتمہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا۔نریندر مودی حکومت کے مختلف اقدامات اور اسکیموں کی فہرست دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے لوگوں سے اگلے عام انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہا۔امیت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس نہ تو ہریانہ کی ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی ملک کا۔انہوں نے کہا ’’کانگریس کٹ، کمیشن اور بدعنوانی کی پارٹی ہے‘‘۔ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن بلاک کے تمام 27 حلقے ’’پریوار وادی‘‘ (خاندان) ہیں۔انہوں نے کہا ’’تمام 27 تنظیمیں ’پریواروادی‘ہیں۔ کسی نے اپنے بیٹے کو ایڈجسٹ کرنا ہے، کسی نے اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانا ہے، کسی نے اپنے بیٹے کو ایجنسیوں سے بچانا ہے تو کسی نے اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ کچھ کو میڈم کا وفادار بننا ہے۔ کیا یہ لوگ عوام کا کوئی بھلا کر سکتے ہیں؟۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنہوں نے مندر کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 جنوری کو بھگوان رام للا کی مورتی کو بڑے مندر میں پوجا کیا جائے گا۔










