Horrible incidents of fire took place in Butta Malu Srinagar and Kangan Ganderbal during the night

بٹہ مالو سرینگر اور کنگن گاندربل میں دوران شب آگ کی ہولناک واردتیں رونما

13دکانیں جل کر خاکستر ، کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میںتبدیل

سرینگر // سرینگر کے بٹہ مالو اور گاندربل کے کنگن علاقہ میں دوران شب آگ کی ہولناک وارداتوں میں 13دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی اور ان میں موجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ کی ان وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق شہر سرینگر میں آگ کی بڑھتی وارداتوں کے بیچ بٹہ مالو اور گاندربل کے کنگن علاقے میں دو الگ الگ آگ کی وارداتیں رونما ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو بٹہ مالو سرینگر میں ایک دکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے وہاں کر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ہمراہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ کی اس واردات میں چھ دکانیں جل کر خاکستر ہوئی اور ان میںموجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ چھ دکانوںمیں موجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی وہاں ٹیم پہنچ گئی جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کے اس واقعہ میں چھ دکانوں کو نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ ادھر گاندربل کے کنگن علاقے میں بھی آگ کی ایک واردات رونما ہوئی نمائندے کے مطابق کنگن کے مین بازار میں اچانک ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے اپنے آس پاس سات دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آدھی رات کو لگنے والی آگ نے خاص طور پر کمپلیکس کے اندر دو کپڑوں کے مکانوں کو کافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ فائر ٹینڈرس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔دریں اثنا، واقعے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔