بنگلورو پتھر کان حادثہ: چٹان گرنے سے 7 مزدور ہلاک

بنگلورو پتھر کان حادثہ: چٹان گرنے سے 7 مزدور ہلاک

بنگلورو/ایجنسیز// بنگلورو کے جنوبی تعلقہ مڈاپٹنا میں جمعرات کی صبح ایک پتھر کی کان میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بڑی چٹان گرنے سے کم از کم سات مزدور ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مزید مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت کان میں تقریباً 20 مزدور کام کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بلاسٹنگ کے بعد مزدور تقریباً 40 فٹ نیچے کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک ایک بڑی چٹان ان پر آگری۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، تاہم متاثرین میں زیادہ تر بہار کے مہاجر مزدور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کچھ مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔