جموں و کشمیر میںکئی روز تک موسم خشک رہنے کا امکان
سرینگر// یو این ایس / محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ہفتہ کے روز مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض الگ تھلگ مقامات پر مختصر وقت کے لیے بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 ستمبر کو بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔29 اور 30 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بعض مقامات پر مختصر دورانیے کی بارش ہوسکتی ہے۔ یکم اور 2 اکتوبر کو بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 اکتوبر تک عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ چند علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواو ¿ں کا بھی امکان ہے۔6 اور 7 اکتوبر کو ایک بار پھر بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات سیب، دھان اور دیگر زرعی فصلوں کی کٹائی کے لیے موزوں ہیں۔ تاہم 27 اور 28 ستمبر کو بعض علاقوں میں بارش اور تیز ہواو ¿ں کے امکان کے پیش نظر کسانوں کو کٹی ہوئی فصلوں کو محفوظ مقامات پر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔










