غوثیہ ماڈل پبلک سکول عادی پورہ سوپور میں ایک شاندار محفل کا انعقاد
سرینگر / / غوثیہ ماڈل پبلک سکول عادی پورہ سوپور میں بزم شعروادب شمالی کشمیر کی جانب سے مورخہ 23 اگست 2025 سنیچروار کوایک شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فرائض یاور احمد نامی سکول کے طالب علم نے یہ انجام دئے۔ تابیہ رئیس نامی ایک طالبہ نے خوبصورت آواز میں نعت نبیؐ پیش کیا۔ بعدازاں صدارت تشکیل دی گئی اورمحفل کی صدارت وادی کہن مشق اور نامور شاعر فیاض تلگامی نے کی جبکہ رشید کانسپوری، عبدالخا لق شمس، رشید روشن، رشید آفاق،گل تنویر بھی ایوانِ صدارت میں موجود رہے۔ بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کے صدر یوسف صمیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ آپ نے کشمیری زبان کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔ محترمہ ماریہ، محترمہ رونق، اور محترمہ مہرین نے اپنی مختصر مگر پر مغز تقریر پیش کی۔ بعدازاں مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے کی نظامت جوہر رمضان نے انجام دی۔ جن شعراء نے کلام پیش کیا اْن میں فیاض تلگامی، یوسف صمیم، عبدل الخالق شمس، رشید کانسپوری، گل تنویر، رشید روشن، رشید آفاق، شہزاد منظور، رمضان جوہر، نظیر طالب، لْوڈری گلہ میر، اسحاق مجروح، نثار سو پوری، جی ایم زاہد، نظیر جان، خوشباش رفیع آبادی، اور محمد سعید مسعودی قابل ذکر ہیں آخر پر اسکول کے پرنسپل غلام حسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی محفل اختتام کو پونچی۔کے پی ایس کے موصولہ بیان کے مطابق بزم شعر وادب شمالی کشمیر کے بانی صدریوسف صمیم نے غوثیہ ماڈل پبلک سکول عادی پورہ کے چیرمین حاجی فاروق احمد بٹ کوتاریخ ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی فاروق احمد بٹ ایک کامیاب وکیل ہونے کے ساتھ ایک دیندار اور مخلص شخصیت ہے۔ اس کی دور اندیشی اور اپنی مادری زبان کے ساتھ لگائو ہر ایک کو متاثر کرنے بغیر نہیں رہتا۔انہوں نے کہا ہے کہ موصوف غریبوں کی ہمدردی اور بچوں کی تعلیم کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر اس نے غوثیہ ماڈل پبلک سکول عادی پورہ سوپور میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے ۔ جہاں بچے کم لاگت پر معیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر سال امتحان مین سْو فیصد رزلٹ ہوتاہے










