روس یوکرین جنگ وزیر اعظم مودی کی کوششوں سے رکی اور ہندوستانی طلباء ہندوستان واپس آسکتے ہیں/راجناتھ سنگھ
سرینگر // برطانیہ اور دیگر ہم خیال ممالک کوعالمی قوانین پر مبنی نظم کو مضبوط بنانے کیلئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کو 21ویں صدی کے وسط تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے قومی مقصد کی طرف 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جستجو کی قیادت کر رہے ہیں۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ڈائوننگ اسٹریٹ لندن میں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔ وزیردفاع نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ممالک نے دونوں ملکوں کے رہنمائوں کی ہدایات پرتاریخی تعلقات کو ایک جدید، کثیر جہتی اور باہمی طور پر سود مند شراکت داری میں بدلنے اور ڈھالنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔راجناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعاون میں حالیہ اضافے ، مشترکہ مشقوں، تربیت، صلاحیت سازی، باہمی تعاون میں اضافے، بالخصوص سمندری علاقے میں فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے سمیت دفاعی صنعتی تعاون کو وسعت دینے کیلئے جاری کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے رشی سنک کو برطانیہ کی دفاعی صنعت کے ساتھ اپنی مثبت بات چیت اور دو طرفہ دفاعی تعلقات میں نئی مثبت توانائی کے تعلق سے باخبر کیا۔وزیردفاع نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر ہم خیال ممالک کو ایک پرامن اور مستحکم عالمی قوانین پر مبنی احکامات کو مضبوط بنانے کیلئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، جسے بھارت کو اس کے ناقابل تسخیر عروج میں شراکت داری کے ذریعے، دوستانہ تعاون کے ساتھ مضبوط سیمضبوط تر کیا جا سکتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کو 21ویں صدی کے وسط تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے قومی مقصد کی طرف 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جستجو کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی کوششوں کے قابل ذکرنتائج سامنے آئے ہیں، پائیدار طریقے سے ترقی ہورہی ہے، غربت میں زبردست کمی آئی ہے نیز کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بھارتی ہم منصب اداروں کے ساتھ مضبوط کاروباری اور ٹیکنالوجی شراکت داری کے لئے حکومت کی حمایت سمیت دو طرفہ تعلقات کے دفاع اور سلامتی کے ستون کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی اور متعلقہ حکومت کی خواہش پر بھی زور دیا۔










