dooran

بانڈی پورہ میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث ایکسویٹر ضبط کیا گیا

غیر منصوبہ بند ، غیر سائنسی او رغیر قانونی کان کنی وسائل کیلئے خطرہ اور ماحولیاتی عدم توازن کا سبب بنتی ہے۔ ڈاکٹر اویس احمد

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر او رمعدنیات کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف اَپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جیالوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ نے ایس کے پائین میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث ایک کھدائی کرنے والے کو پکڑ لیا۔ایک سرکاری آفیسرنے بتایا کہ محکمہ نے مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے طاق اَوقات کے دوران ایس کے پائین علاقے میں چھاپہ مارا اور مختلف جگہوں پر مٹی کی غیر قانونی نکالنے میں ملوث ایک کھدائی کرنے والے کو پکڑ لیا۔بتایا گیا کہ ضبط شدہ مشینری کو قواعد کے تحت مزید کارروائی کے لئے تھانہ اَجس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس مسئلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے دُور رہیں اور غیر قانونی طریقوں میں ملوث اَفراد کے خلاف سخت کارروائی کا اِنتباہ دیا۔اُنہوں نے محکمہ کان کنی کو ہدایت دی کہ وہ چھاپہ مہم کو تیز کریں او رغیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کریں۔اُنہوں نے کہا کہ غیر منصوبہ بند، غیر سائنسی اور غیر قانونی کان کنی سے نہ صرف ہمارے وسائل کو خطرہ ہے بلکہ ماحولیاتی عدم توازن کا بھی سبب بنتا ہے۔