بارہمولہ میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

ماہ اکتوبر تک 242 مقدمات درج 69 انتہائی مطلوب سمیت 425 منشیات فروش گرفتار

سرینگر/// بارہمولہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم کے تحت غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں رجسٹرڈ مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔سال رواں کے دوران ماہ اکتوبر تک پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 242 مقدمات درج کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 69 انتہائی مطلوب منشیات فروش شامل ہیں جن کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارورائی تیز کر دی ہے اور سال رواں میں31اکتوبر تک پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 242 مقدمات درج کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 69 سخت گیر منشیات فروش شامل ہیں جن کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ منشیات فروشوں کی کروڑوں کی جائیدادیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ پولیس نے بلیک مارکیٹ میں کروڑوں مالیت کی ممنوعہ اشیاء کو بھی ضبط کیا ہے۔ منشیات فروشوں کی 2.3 کروڑ روپے مالیت کی مزید جائیدادیں، جن میں تین مکانات، تین گاڑیاں، اور 1.2 کروڑ روپے کی نقد رقم شامل ہے، بھی پولیس نے ضبط کر لی ہے۔بارہمولہ پولیس کی مشترکہ کوششوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ سال کی پہلی ششماہی کے دوران، جنوری سے جون تک معاملات میں اضافہ ہوا، صرف اپریل میں کیسوں کی تعداد 10 سے 40 تک بڑھ گئی۔ تاہم، یہ رجحان جولائی کے بعد الٹ گیا، جولائی میں 18 کیسز درج ہوئے، اس کے بعد اگست میں 15 اور ستمبر میں 18 کیسز اکتوبر میں مزید 11 کیسز درج ہوئے۔ ضلع کے شہریوں نے منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔بارہمولہ پولیس نے منشیات کے اسمگلروں کا مقابلہ کرنے اور ضلع کے اندر غیر قانونی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔ضلع کے عام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیا جا سکے جو کہ مضبوط پولیس پبلک ریلیشن شپ کی اصل علامت ہے۔