بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پولیس کی بڑی کارروائی

این ڈی پی ایکٹ کے تحت05بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر// پولیس نے بارہمولہ بانڈی پورہ میں پی ائی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 05 بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے، پولیس نے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں 05 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کردیا۔ بارہمولہ میں ان کی شناخت مصدق افضل مسعودی عرف وکی ولد محمد افضل ساکنہ پامپور پلوامہ، محمد شفیع حجام ولد نذیر احمد ساکنہ وانی گام بالا اور غلام حسن گنائی ولد غلام رسول ساکن ترکانجن بونیار اور بانڈی پورہ میں ان کی شناخت محراج الدین بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکنہ پلان باندی پورہ اورعطہرالطاف لون ولد محمد الطاف لون ساکنہ نو پورہ بانڈی پورہ کے طور پر ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ بارہمولہ علاقے میں بارہولہ، اُڑی، پٹن، بونیار اور ضلع بارہمولہ و ضلع باندی پورہ کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئے۔ بارہمولہ کے عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا۔ بارہمولہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ بارہمولہ پولیس ہمارے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔