سر ینگر //نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح جموں و کشمیر میں ملٹنسی سازش کے ایک معاملے میں متعدد مقامات پر چھاپے ڈالے اورتلاشی لی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق تاہم ایجنسی نے اس حوالے سے مکمل طور یہ نہیں بتایا کہ کس ایک سازش کیس کے سلسلے میں یہ چھاپے مارے ہیں ۔ذرائع نے بتایایہ چھاپے NIA کی جانب سے کشمیر سے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پاکستان میں مقیم ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ساتھ براہ راست روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے تین دن بعد کیے گئے تھے۔ایک انگریز ی اخبار کے مطابق این آئی اے کے ایک سینئر اہلکار نے قبل ازیں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ’’پرویز ایک کالعدم پاکستانی تنظیم کے اوور گراؤنڈ ورکرز (ogw) سے رابطے میں تھا‘‘۔تاہم اہلکار نے کالعدم پاکستانی تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس انکشاف سے جاری تحقیقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔اہلکار نے کہا کہ پرویز کو “ٹھوس شواہد” کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں یہ ثابت کیا گیا تھا کہ اس کے کئی سالوں سے OWGs کے ساتھ روابط ہیں۔ “یہ شواہد الیکٹرانک آلات اور کچھ دوسرے پلیٹ فارمز کی شکل میں ہیں جو عدالت کے سامنے کارروائی کے دوران ثابت ہو سکتے ہیں۔اہلکار نے مزید کہا کہ “خرم پرویز کے قبضے سے کچھ ڈیجیٹل ڈیوائسز ملی ہیںکچھ حقائق سامنے آئے ہیں جن کی تصدیق ہونا باقی ہے،” اہلکار نے مزید کہا.اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ پرویز کو جس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے اس کے کچھ روابط ہماچل پردیش سے ہیں جہاں این آئی اے کے اہلکاروں نے پیر کو چھاپے مارے تھے اور کشمیر میں دو مقامات پر تلاشی مہم بھی چلائی تھی۔اس معاملے میں، این آئی اے نے 22 نومبر کو وادی سے خرم پرویز کو گرفتار کرنے سے پہلے کشمیر میں دو مقامات پر اور ایک ہماچل میں چھاپے مارے تھے۔پرویز کو جموں و کشمیر سے دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں این آئی اے کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایجنسی نے سونوار میں پرویز کی رہائش گاہ اور سری نگر کے امیرا کدل میں دفتر پر چھاپے مارے تھے۔این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پرویز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے دوپہر میں پرویز کو اس کی رہائش گاہ سے اٹھایا اور بعد میں وادی میں ایجنسی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ایجنسی نے گزشتہ سال اکتوبر میں پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر سمیت وادی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔پرویز کو 2016 میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت بند تھا۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی تھی جب انہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے سے روک دیا گیا تھا۔ انہیں 76 دن کی قید کے بعد رہا کیا گیا۔پرویز ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس (AFAD) کے چیئرپرسن اور JKCCS کے پروگرام کوآرڈینیٹر ہیں۔ وہ 2004کے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کے دوران ایک بارودی سرنگ میں اپنی ٹانگ کھو بیٹھے تھے۔










