جموں و کشمیر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال
سرینگر// یو این ایس / جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے ہفتہ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق سکیورٹی، امن و قانون اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سنیل شرما نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلاس سے متعلق معاملات بھی مرکزی وزیر داخلہ کے سامنے رکھے۔سنیل شرما کے مطابق ملاقات میں جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور عوام سے متعلق مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کو دہرایا۔قائد حزب اختلاف کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے عوام سے متعلق معاملات کے حل کے لیے مرکز کی جانب سے مسلسل تعاون اور حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ملاقات میں خطے میں سکیورٹی اور امن و قانون کے علاوہ ترقیاتی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔










