سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا
بڈگام//مرکزی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی اِنٹر منسٹریل سینٹرل ٹیم (آئی ایم سی ٹی) جس میں جوائنٹ سیکرٹری و ایڈوائزر( آپریشنز و کمیو نی کیشن )کرنل کے پی سنگھ،ڈائریکٹر این ڈی ایم اے راماوتار مینا، ڈائریکٹروزارت جل شکتی، ایم اینڈ اے ڈائریکٹوریٹ، سی ڈبلیو سی جموں شاچی جین، ریجنل آفیسروزارت شاہراہ و ٹرانسپورٹ جموں ،نوین کمار چورسیا، جوائنٹ ڈائریکٹر، محکمہ زراعت و بہبود کساناںڈاکٹر وکرانت سنگھ، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت توانائی آرٹی سنگھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت خزانہ مہیش کمار، شامل تھے، نے آج ضلع بڈگام کا دورہ کیا تاکہ حالیہ فلیش فلڈز، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈز سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے جو جاری ساوتھ ویسٹ مانسون کے سبب جموں و کشمیر میں پیش آئے ہیں۔دِن کے شروعات میں آئی ایم سی ٹی نے ڈِی سی آفس بڈگام کے نئے کانفرنس ہال میں جائزہ میٹنگ منعقد کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے حالیہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔شروع میں، آئی ایم سی ٹی نے نیو کانفرنس ہال، ڈی سی آفس بڈگام میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر افسران اور اہم محکموں بشمول پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، جل شکتی (پی ایچ ای)، آبپاشی و فلڈ کنٹرول، کے پی ڈی سی ایل، صحت، زراعت، باغبانی، مویشی و بھیڑ پالن، پی ایم جی ایس وائی، ایف ایس سی اور ریونیو کے انجینئر وں نے بھی شرکت کی ۔دوران میٹنگ جانکاری دی گئی کہ رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور رسپانس کے لئے چوبیس گھنٹے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔نشیبی علاقے بشمول بی کے پورہ، بمنہ، شالینا، رکھ شالینا، باغی شاکورشاہ، سیر باغ، سمر بگ اور زونی پورہ علاقے متاثرے ہوئے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، سڑکیں، پُل، آبپاشی نہریں اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کو بھی مسلسل نقصان پہنچا ہے۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ ریسکو اور اِمدادی اقدامات بشمول راشن سپلائی، ٹینکروں کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، طبی اِمداد اور متاثرہ کنبوں کو محفوظ مراکز (جو پہلے سے ضلعی اِنتظامیہ نے قائم کئے تھے) منتقل کرنا یقینی بنایا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے آئی ایم سی ٹی کی خلأ اور چیلنجوں جیسے کشتیوں کی کمی ، رابطے میں ناکامیاں، دریائے جہلم کے کنارے مضبوط بنانے کے مسائل، مائننگ سے متعلق رُکاوٹیں اور بمنہ کے فلڈ سپِل چینل سے بیک فلو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اُنہوں نے آئندہ کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات کی نشاندہی، کناروں کی مضبوطی، باقاعدہ ڈریجنگ، شالینا میں ڈِی واٹرنگ سٹیشنوں کا قیام، بالائی علاقوں میں اِبتدائی وارننگ سسٹم اور بارش ناپنے کے آلات نصب کرنااور بمنہ نالہ و فلڈ سپِل اوور چینل پر گیٹس کی تعمیر ضروری ہے۔جائزہ میٹنگ کے بعد آئی ایم سی ٹی نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام، سینئر افسران اور رُکن قانون ساسز اسمبلی چاڈورہ علی محمد ڈار کے ہمراہ متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔ ٹیم نے بی کے پورہ بلاک میں حفاظتی کاموں، ڈی واٹرنگ پوائنٹس اور بحالی کی کوششوں کا معائینہ کیا۔ ٹیم نے مقامی لوگوں سے بات چیت کر کے اْن کی فوری ضروریات کو جانچا اور بحالی کی پیش رفت کی تصدیق کی۔ اِس موقعہ پر پَنزن پل، بس اڈہ چاڈورہ، شالینا اور دیگر متاثرہ مقامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایم سی ٹی نے ہدایت دی کہ نقصانات کی تفصیلات محکمہ وار مرتب کر کے مرکزی حکومت کو بھیجی جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے یقین دِلایا کہ بڈگام اِنتظامیہ پہلے ہی قلیل مدتی بحالی اقدامات اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر کام شروع کر چکی ہے۔آئی ایم سی ٹی نے ضلع بڈگام اِنتظامیہ کی ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اْن کی رپورٹ مرکزی حکومت کو مزید تعاون کے لئے بھیجی جائے گی۔ٹیم نے یقین دہانی کی کہ اُن کے مشاہدات اور سفارشات مرکزی حکومت کے ساتھ اشتراک کئے جائیں گے تاکہ بڈگام ضلع کے لئے فوری ریلیف اور طویل مدتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔










