یو ایم ایم سی ایل مارکیٹ رابطوں ، تکنیکی معلومات کی پروسسنگ ، نئے قائم کردہ ایف پی اوزکوآپریٹیوکی ہینڈ ہولڈنگ میں مدد کرے گا۔ یشامدگل
سری نگر// اِمدادِ باہمی محکمہ نے جموںوکشمیر میں آپریشنز کے لئے اُنتِّی ملٹی پرپز ملٹی سٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ ( یو ایم ایم سی ایل ) کو این او سی جاری کیا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر این سی ڈی سی کرنل آشیش موہن اور رجسٹرار کوآپریٹیوز جے اینڈ کے شفقت اِقبال کی موجودگی میں زائد اَز تین ماہ کی بات چیت اور غور وخوض کے بعد سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشامدگل نے یو ایم ایم سی ایل کو این او سی جاری کیا۔یو ایم ایم سی ایل کی جانب سے این او سی اس کے پروموٹرس جیوتی سروپ اور وِکرانت ڈوگرہ نے حاصل کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشامدگل نے کہا کہ یو ایم ایم سی ایل کی تجویز ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی ، لداخ یوٹی ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، اُتراکھنڈ ، اُترپردیش ، ہریانہ اور راجستھان جیسی جگہوں پرملٹی سٹیٹ کوآپریٹیو کام کرے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کوآپریٹیو سوسائٹی کا بنیادی مقصد فارم۔ فیکٹری ۔ فورک کے اَپنے ماڈل کے ساتھ خودپائیدار زرعی سپلائی چینوں کی تعمیر کرنا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُنتِّی جو کہ ہندوستان کے مشہور کوآپریٹیو میں سے ایک ہے جموںوکشمیر یوٹی میں نئے بننے والے ایف پی اوز اور کوآپریٹیو کی مارکیٹ رابطے، تکنیکی معلومات کی پروسسنگ اور بہت زیادہ ضروری ہینڈ ہولڈنگ کے معاملے میں مدد کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہاکہ یہ ٹائی اَپ جے کے یوٹی میں نو تشکیل شدہ ایف پی اوز اور کوآپریٹیوز کے حوصلے کو بڑھا دے گا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جیوتی سروپ نے کہا کہ زرعی شعبے میں سب سے بڑا نقصان غیر منظم ویلیو چین ہے جس کے نتیجے میں کسان اِس ویلیو چین میں سے کم کماتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یو ایم ایم سی ایل کا منصوبہ ہے کہ زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لئے روایتی سپلائی چین کو بحال کرکے ایک پلیٹ فارم پر پوری ویلیو چین کو مربوط کیا جائے۔










