اَتل ڈولو نے تالاب تلو میں کولڈ سٹور کی تعمیراتی کام کا آغاز کیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج تالاب تلو میں 5,200 میٹرک ٹن صلاحیت والے کولڈ سٹورکی تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔کولڈ سٹور جموں وکشمیر ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپورین لمٹیڈ سے قائم کیا جارہا ہے ۔ زرعی شعبے میں ایک پریمیم سٹیٹ پی ایس یو ہے جس کی لاگت نبارڈ لون سکیم کے تحت 22کروڑ روپے ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سائٹ کا دورہ کرکے معائینہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ کولڈ سٹور کی یہ سہولیت تازہ پھلوں اور سبزیوں ، خشک میوہ جات ، دودھ کی مصنوعات ، پھولوں ، گوشت ، مچھلیوں اور دیگر مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لئے اِستعمال کی جائے گی جس سے راجوری ، پونچھ ، اودھمپور ، جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ اور دیگر علاقوں کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔یہ کولڈ سٹور جموں صوبے میں حکومت کی طرف سب سے بڑی سہولیت ہوگی۔منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈڈاکٹر ارون منہاس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری موصوف کو پروجیکٹ کے کام کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سہولیت کسانوں اور پھول فروشوں کو اپنی پیداوار کو موسموں میں ذخیرہ کرنے اور مناسب قیمت ملنے پر فروخت کرنے کے لئے پوسٹ ہارویسٹ سٹوریج کی سہولیات فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔اَتل ڈولو نے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ اِس پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کریںتاکہ شراکت داروں کو جلد اَز جلد یہ اہم سہولیت فراہم کی جاسکے۔اِس موقعہ پردیگر متعلقین کے علاوہ ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ راجندر سنگھ تارا ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک ، ڈائریکٹر ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر فائنانس جے کے اے آئی ڈی سی ایل راکیش کھجوریا ، صوبائی منیجر ، اِنتظامیہ جے کے اے آئی ڈی سی ایل اِنجینئر اے ایچ سلاریہ ،محکمہ زرعی پیداوار اور جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے دیگر اَفسران موجود تھے۔