اوڑی کے ہتھ لنگا سیکٹر میں پولیس اورفوج کی تلاشی کارروائی

8رائفلیں،12پستول،48میگزین اور14 گرینیڈبھی شامل

بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں پولیس اورفوج نے اسلحہ اور گولی بارود کا بڑا ذخیرہ برآمدکیا،جس میں 8اے کے74یورائفلیں،چینی ساخت کے 12پستول،48میگزین اور14 گرینیڈبھی شامل ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے فوج کیساتھ مل کر ہفتہ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقے اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے ہتھ لنگا سیکٹر میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن میں بارہمولہ پولیس نے فوج کے3 راجپوت کے ساتھ اوڑی کے ہتھ لنگا سیکٹر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔برآمد کئے گئے اسلحہ وگولی بارودکی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ 8 اے کے 74 یو، اسکے24 میگزین، ،چینی ساخت کے12پستول،24 پستول میگزین،9 چینی ساخت کے گرینیڈ، 5 پاکستانی ساخت کے گرینیڈ، 5 گندم کے تھیلے، 81 پاک غبارے،اے کے رائفل کے 560 راؤنڈگولیاں اور پستول کی244راؤنڈگولیاں بھی شامل ہیں۔دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔