ایس ایس بی امتحان کی نگرانی کے دوران دل کا دورہ پڑا
سری نگر//ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، اننت ناگ کے ایک سرکاری ٹیچر JKSSB امتحان کی نگرانی کے دوران ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑافوت ہوا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموںو کشمیر میں جے کے ایس ایس بی امتحانات اتوار کے رواز منعقد کئے گئے جس دورران جنوبی کشمیر کے ایک مرکز میں امتحان کی نگرانی کے دوران ایک استاد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ۔عہدیدار نے بتایا کہ مشتاق احمد ڈار ولدعبد الخالق ڈار ساکن نانل اننت ناگ کے پی روڈ اننت ناگ پر واقع السروت اسکول میں امتحانی ڈیوٹی کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھا رہے تھے، جب وہ اچانک بیمار ہو گئے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے فوری کارروائی کر کے اسے اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) لے جایا گیا، جہاں طبی ماہرین نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کے لیے پوری جانفشانی سے کام کیا۔ تاہم، ان کی کوششوں کے باوجود، ڈاکٹروں نے افسوس کے ساتھ ان کو مردہ قرار دیا۔اس واقعے کے ساتھ یہاں صد ماتم بیچھ گئی۔بتایا جاتا ہے مزکورہ استاد ایک پر عذم استاد تھا جس کی اپنے پیشے کے لیے لگن نے طلباء اور ساتھی اساتذہ دونوں پر دیرپا تاثر چھوڑا۔محکمہ تعلیم مشتاق احمد ڈار کے بے وقت انتقال پر سوگوار ہے اور تعلیم کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔اس مشکل وقت میں مسٹر ڈار کے اہل خانہ، دوستوں اور تعلیمی برادری کے لیے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔










