آپریشن سندور ہمارا واضح جواب تھا ، یو اے پی اے قوانین سخت اور این آئی اے کو مضبوط کیا گیا / امیت شاہ
سرینگر/ سی این آئی // مرکزی حکومت نے جموں کشمیر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن لوٹ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مقامی لڑکوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتے تھے۔ اب مقامی بھرتی صفر ہے۔ کوئی پتھراؤ نہیں ہو رہا ہے۔ شاہ نے کہا کہ ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سیکورٹی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہی ، تشدد میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ اموات میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 74 فیصد کمی آئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق کوچی میں ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی تجارتی معاہدہ ہندوستان کے مفادات سے بالاتر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی معاہدے میں اپنے کسانوں یا وسیع تر قومی مفادات سے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے عوام کی قیمت پر کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے، کسانوں کے مفادات کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا‘‘۔شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور میں ہندوستان کی معیشت صرف ایک دہائی میں دنیا کی 11ویں بڑی سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے اس کا مقابلہ کانگریس کی زیرقیادت سابقہ حکومت سے کیا، جس پر انہوں نے معیشت کو بہنے دینے کا الزام لگایا۔سوال جواب سیشن کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شا ہ نے کہا ’’جب تک ہم عروج پر نہیں پہنچ جاتے اور ایک عظیم ہندوستان کی تعمیر نہیں کرتے، کسی کو بھی آرام کرنے کا حق نہیں ہے۔ ‘‘ واشنگٹن کے ساتھ تیز تجارتی تناؤ کے باوجود، شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی توجہ استحکام، امن اور ترقی پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اس دور کی تاریخ لکھی جائے گی تو مودی کی قیادت کے یہ 11 سال سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔شاہ نے اندرونی سلامتی اور سیاست کے بارے میں بھی بات کی۔منی پور میں حالیہ تشدد پر، شاہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد، بی جے پی نے”بدامنی پھوٹنے سے پہلے چھ سال تک پرامن طریقے سے ریاست پر حکومت کی۔ انہوں نے کہا ’’ تب کوئی تشدد نہیں ہوا تھا۔ تشدد عدالتی فیصلے کے بعد شروع ہوا تھا۔ تشدد تب بھی ہوا جب کانگریس اقتدار میں تھی۔ لیکن میں ان پر الزام نہیں لگا رہا ہوں‘‘۔انہوں نے دعویٰ کیا ’’ اب امن ہے۔ ہم نے دونوں دھڑوں سے بات چیت کی ہے اور امن واپس آ رہا ہے۔ ہماری ترجیح امن کی بحالی تھی۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک نسلی مسئلہ ہے۔ ‘‘ جموں کشمیر کی ذکر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ’’پاکستان کے ساتھ اس خطے کی سرحد نے طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کیلئے پار کرنا آسان بنا دیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’پہلے، وہ مقامی لڑکوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتے تھے۔ اب مقامی بھرتی صفر ہے۔ کوئی پتھراؤ نہیں ہو رہا ہے۔ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ماحولیاتی نظام بنایا ہے۔ ‘‘ شاہ نے کہا کہ ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سیکورٹی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔تشدد میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ اموات میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 74 فیصد کمی آئی ہے۔ امن لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد تین بڑے دہشت گرد حملے ہوئے تھے اور مسلح افواج نے بھرپور جوابی حملہ کیا تھا۔انہوں نے آپریشن سندھور کا حوالہ دیا، جس میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو اے پی اے جیسے قوانین کو سخت کر دیا گیا ہے، این آئی اے کو مضبوط کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کے ایک حصے کے طور پر ہتھیار ڈال دیے۔مودی کی قیادت کے بارے میں پوچھے جانے پر شاہ نے عوامی زندگی میں ان کے طویل برسوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے خاندان اور ذاتی مفاد کو چھوڑ دیا۔ وہ ملک میں سب سے کامیاب اور سب سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم رہنے والے ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے غربت سے لڑنے اور ہندوستان کو محفوظ رکھنے کے لیے انتھک محنت کی۔










