اعجاز اسد نے ایس اے این جے وائی 2026 کیلئے بالتل ایکسس پر صفائی کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

یاتریوں کیلئے صفائی کے بنیادی ڈھانچے اور حفظانِ صحت کے اعلیٰ ترین معیارات کی بحالی پر زور دیا

بال تل //محکمہ دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے سیکرٹری مسٹر محمد اعجاز اسد نے شری امر ناتھ جی یاترا 2026 کیلئے صفائی کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے بالتل کے محور کا ایک وسیع معائینہ کیا ۔ سیکرٹری موصوف نے نیل گراٹھ ہیلی پیڈ سے بالتل بیس کیمپ اور دومیل کیمپ تک صفائی کی سہولیات کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ گاندر بل ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور دیگر ضلعی افسران بھی تھے ۔ دورے کے دوران مسٹر اسد نے فیلڈ افسران کو ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی کے اثاثوں کی تنصیب کی کڑی نگرانی کریں اور مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے عملدرآمد کو تیز کریں ۔ انہوں نے بیت الخلاء کی تنصیب کی روزانہ کی رفتار بڑھانے اور منظور شدہ منصوبوں پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ۔ بیت الخلاء ، واش رومز ، ڈسٹ بنز ، گرے واٹر ڈرینیج سسٹم ، کچرے کو الگ کرنے کی جگہوں اور پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ یونٹس کا جائیزہ لیتے ہوئے انہوں نے صفائی ، رسائی اور بلا تعطل یوٹیلیٹی خدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ رولز 2026 کے موثر نفاذ کیلئے سمارٹ سینسرز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ ٹولز کے استعمال پر بھی زور دیا اور پولی تھین ویسٹ اور بائیو میڈیکل ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے سے متعلق انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا ’’ شری امر ناتھ جی یاترا ایک مقدس فریضہ اور خدمت ہے ، یاتریوں کو ان کے روحانی سفر کے دوران ایک صاف ، صحت مند اور باوقار ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئیے ۔ ‘‘