اصغر سامون نے پی ایس سی کے آئندہ دورے کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

اصغر سامون نے پی ایس سی کے آئندہ دورے کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول اور پولیس اِنتظامیہ کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی ( پی ایس سی ) کے آئندہ دورے کے لئے اِنتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری لیبر سریتا چوہان ، ایم ڈی سکل ڈیولپمنٹ مشن شاہد اقبال چودھری ،سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، ناظم ضیاء، ڈی جی مہمان نوازی و خاطر تواضع حشمت علی، ایس ایس پی سیکورٹی ذوالفقار آزاد، ایس ایس پی (پی سی آر) کشمیر زبیر خان، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار ،ایڈیشنل سیکرٹری جی اے ڈی روہت شرما، ایڈیشنل ڈی سی سری نگر خورشید احمد شاہ اور کئی دیگر افسران جو ٹرانسپورٹ ، ایس کے آئی سی سی اور دیگر متعلقہ محکموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دورے کی مقررہ تاریخ سے پہلے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ مواد اور دیگر پرفارمنس شیٹس کو پہلے سے تیار کر یں تاکہ ان کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دیا جا سکے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ رابطہ اَفسران کو وفد کے لئے نامزد کریں اور ان کے رابطے کی تفصیلات پہلے سے شیئر کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے پولیس انتظامیہ سے کہا کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات کریں جن میں وزٹ کرنے والے وفد کے ہمراہ چلنا بھی شامل ہے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایونٹ کے لئے طے شدہ کارروائیوں کے اَحسن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر کافی آدمی تعینات کریں۔ڈاکٹر سامون کو جانکاری دی گئی کہ پی ایس سی سکل ڈیولپمنٹ سینٹروں/ٹریننگ سینٹروں کا دورہ کرنے والی ہے اور یہاں پی ایم کے وی وائی اور سنکلپ کی مرکزی سکیموں کی عمل آوری کے حوالے سے طلباء ، کارکنوں ، انجمنوں اور افراد سے تبادلہ خیال کرے گی۔ اس کے بعد جموںوکشمیر یوٹی میں اِن سکیموں کی عمل آوری اور پیش رفت کے بارے میں افسران کے ساتھ ایک استفساری سیشن بھی ہوگا۔