اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو بطور مہمان خصوصی ہونگے

اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو بطور مہمان خصوصی ہونگے

سرینگر // انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کے مہمان خصوصی کے طور پر نئی دہلی کی دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق امسال یوم جمہوریہ کی تقریب پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو بطور مہمان خصوصی ہونگے ۔ وزیر اعظم مودی کی تیسری میعاد کے پہلے مہمان کے طور پر سوبیانتو کا انتخاب انڈونیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور اس کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو ہندوستان کی اہمیت کا اشارہ دیتا ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے میں دونوں فریق اپنے اسٹریٹجک تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔سال 2018 میں وزیر اعظم کے جکارتہ کے دورے کے دوران ہندوستان۔انڈونیشیا کے تعلقات کو نمایاں فروغ ملا کیونکہ دونوں ممالک نے ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر دستخط کیے اور انڈو پیسیفک میں میری ٹائم تعاون پر مشترکہ ویژن کو اپنایا، جس سے ان کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ہندوستان کے پہلے یوم جمہوریہ کے مہمان انڈونیشیا سے تھے، صدر سوکارنو، جو ناوابستہ تحریک کے سنہری سالوں کے دوران ملک کے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے اہم اتحادی تھے۔