میں تمام ہم وطنوں کو پیشگی یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں/ وزیر اعظم نریندر مودی
سرینگر// سال 2025 کے اپنے پہلے ’من کی بات‘‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی پیشگی مبارکباد دی اور کہا کہ اس بار یہ خاص ہے۔سی این آئی کے مطابق ’’ من کی بات ‘‘ پروگرام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کا آغاز قوم کے عظیم رہنماؤں اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا’’آپ نے ایک بات ضرور نوٹ کی ہوگی، من کی بات مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے لیکن اس بار ہم ایک ہفتہ پہلے، چوتھے مہینے کے بجائے مہینے کے تیسرے اتوار کو مل رہے ہیں، کیونکہ اگلے اتوار کو یوم جمہوریہ ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو پیشگی یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ یہ یوم جمہوریہ بہت خاص ہے۔ یہ جمہوریہ ہند کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ اس سال ہندوستان کے آئین کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ میں ان کے ریڈیو براڈکاسٹ کی 118ویں قسط میں ان تمام عظیم لوگوں کو سلام کرتا ہوں‘‘۔مودی نے کہا’’جب دستور ساز اسمبلی نے اپنا کام شروع کیا تو بابا صاحب امبیڈکر نے تعاون کے حوالے سے ایک بہت اہم بات کہی.۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر دستور ساز اسمبلی کو مل کر کام کرنا چاہیے، متحد ہونا چاہیے اور مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا آڈیو چلاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’’انہوں نے مساوی مواقع کا مسئلہ اٹھایا تھا۔‘‘انہوں نے کہا ’’ ہم ہندوستانیوں کو ان خیالات سے متاثر ہونا چاہئے اور ہندوستان کی تعمیر کے لئے کام کرنا چاہئے جس سے ہمارے آئین سازوں کو فخر ہو‘‘۔انہوں نے ذکر کیا کہ یوم جمہوریہ سے ایک دن پہلے قومی ووٹروں کا دن ہے، جو اس دن منایا جاتا ہے کیونکہ اس دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا تھا۔










