جموں//اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے مشہور قومی گیت’ وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی خصوصی یادگاری تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پیوش سنگلا کی نگرانی میں منعقد ہوا۔تقریب میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران بشمول ڈائریکٹر فائنانس (آئی ٹی) افتخار حسین، سپیشل سیکرٹری (آئی ٹی ڈی) شوکت محمود، ایڈیشنل سیکرٹری (آئی ٹی ڈی) دیویندر سنگھ بھائو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ چمن لال کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔پروگرام میںآئی ٹی سیل، ایس اِی ایم ٹی (سٹیٹ اِی۔ مشن ٹیم جموںوکشمیر) اور جے اے کے اِی جی اے (جے اینڈ کے اِی ۔ گورننس ایجنسی) کی ٹیموں نے بھی شرکت کی جس سے باہمی تعاون کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔دورانِ تقریب تمام شرکأنے’ وَندے ماترم‘ کا گیت بڑ ے جوش و خروش کے ساتھ مل کرگایا جس سے اتحاد، حب الوطنی اور قوم کی ثقافتی وراثت کے احترام کا مظاہرہ ہوا۔ پروگرام میں’وندے ماترم‘ کی تاریخی اہمیت اور قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قومی شناخت کو مضبوط بنانے میں اس کے لازوال کردار کو اُجاگر کیا گیا۔اِس موقعہ پر سی اِی او جے اے کے اِی جی اے ماہیمامدن نے خطاب کرتے ہوئے اس قومی ترانے کی ثقافتی میراث اوراِجتماع قومی جذبے کو مضبوط بنانے میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔محکمہ نے جموں و کشمیر یوٹی میں ڈیجیٹل تبدیلی اور شہری مرکوز حکمرانی کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی اَقدار کو فروغ دینے کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔
کشمیری صوفیانہ موسیقی کو یونیسکو ثقافتی ورثہ قرار دلانے کی وکالت
ڈیجیٹل انڈیا نے دنیا میں بھارت کی نئی شناخت قائم کی// وزیر اعظم نریندر مودی
جموں و کشمیر میں ہر 2میں سے ایک شہری خاتون موٹاپے کا شکار
یاترا سے قبل جموں،سرینگر شاہراہ پر 3.5 کلومیٹر طویل جنوبی ٹنل مکمل
وادی کے اسکولوں میں 6 جولائی سے 14 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
سپریم کورٹ کی تشویش کے بعد ہائی کورٹ متحرک
فوجی سربراہ جنرل دھیراج سیٹھ نے “’وجے‘ ویژن کا اعلان کردیا
100 ڈگری کالجوں میں 100 سے بھی کم داخلے، اندراج کا بحران سنگین
سکینہ اِیتو نے کشمیر کے پانچ اسمبلی حلقوں کے ترقیاتی مسائل کا جائزہ لیا
لیفٹیننٹ گورنر نے این ایچ ۔44 پر رامسو کے قریب 810 میٹر طویل وایاڈکٹ اور ڈگڈول سے پنتھیال کو










