آئی اے ایس او ڈبلیو اے نے گورنمنٹ مڈل سکول فودی گُجر کالونی میں عطیہ مہم کا انعقاد کیا

آئی اے ایس او ڈبلیو اے نے گورنمنٹ مڈل سکول فودی گُجر کالونی میں عطیہ مہم کا انعقاد کیا

جموں//آئی اے ایس آفیسر وائیوز ایسوسی ایشن ( آئی اے ایس او ڈبلیو اے ) نے گورنمنٹ مڈل سکول دودی گُجر کالونی جموں میں ایک بامعنی عطیہ مہم کا انعقاد کیا جس کا مقصد طلباء کی مدد کرنا اور علاقے میں بچوں کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا تھا ۔ مہم کے دوران طلباء میں بیٹھنے کی میز ، فرش میٹ ، جوتے ، نوٹ بُکس ، سٹیشنری کی اشیاء اور ریفریشمنٹ سمیت کئی مفید اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ عطیہ کردہ اشیاء کے علاوہ سرکاری اسکیموں کے تعاون سے اسکول میں اہم ترقیاتی کام بھی کئے گئے ہیں ۔ ان میں واٹر پروفنگ اور انفراسٹرکچر سے متعلق دیگر بہتری وسائل شامل ہیں ، جو طلباء کیلئے ایک محفوظ اور زیادہ آرامدہ ماحول بنانے میں مدد کرتی ہے ۔ یہ پروگرام چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو کی اہلیہ محترمہ مونیکا ڈولو کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود اراکین میں ڈاکٹر پیوش سنگلا کی اہلیہ سی اے گیتانجلی سنگلا ، مسٹر پرمود جین کی اہلیہ محترمہ ریکھا جین ، انل گوسوامی کی اہلیہ محترمہ نیرو گوسوامی اور ہرویندر سنگھ کی اہلیہ محترمہ کیولجیت کور شامل تھیں ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر جموں اجیت شرما نے پسماندہ بچوں کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں آئی اے ایس او ڈبلیو اے کے ممبران کی گرانقدر تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اراکین نے طلباء اور اسکول کے عمل سے بات چیت کی اور بچوں کے جوش و جذبے کو سراہا ۔ یہ اقدام سماجی بہبود ، تعلیمی ترقی اور کمیونٹی کی ترقی کے لئے آئی اے ایس او ڈبلیو اے کی اجتماعی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے ۔