لداخ کے لیگل اسسٹنٹوںکیلئے دو ہفتے کی تربیت اِختتام پذیر

لداخ کے لیگل اسسٹنٹوںکیلئے دو ہفتے کی تربیت اِختتام پذیر

جموں// چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اورپیٹرن اِن چیف جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی ارون پلی کی سرپرستی اور جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈمی کی گورننگ کمیٹی کی چیئرپرسن اور ممبران کی رہنمائی میںجموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی کا آج یونین ٹیریٹری لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کے لئے دو ہفتے کا تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔یہ پروگرام یکم سے 12 ؍دسمبر تک جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈمی جانی پورجموں میں منعقد کیا گیا۔اِختتامی سیشن میں جج جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس رجنیش اوسوال اور صدر گورننگ کمیٹی برائے جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی کی موجودگی سے رونق بڑھ گئی۔ اُن کی موجودگی شرکأ اور اکیڈمی کے لئے حوصلے کا سبب بنی۔پروگرام کے دوران شرکأ کو قانونی، اِنتظامی اور طرزِ حکمرانی سے متعلق وسیع موضوعات پر تربیت دی گئی۔ ان میں آئینی ڈھانچہ، یو ٹی گورننس کا اِنتظامی ڈھانچہ، اراضی قوانین، نگرانی کے طریقۂ کار، آر ٹی آئی، سی سی ایس رولز، بی این ایس،بی این ایس ایس کی وہ دفعات جو سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتی ہیں، ڈرافٹنگ کی مہارت، ٹینڈرنگ اور اِی۔پروکیورمنٹ کے طریقۂ کار، جی ایف آر رولز، کنٹریکٹ لأ اور سرکاری نوٹیفکیشنوں و احکامات کا مسودہ تیا رکرنا شامل تھے۔ شرکأ کو اِدارہ جاتی کام کاج کا عملی مشاہدہ فراہم کرنے کے لئے ایک فیلڈ وِزٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔پروگرام کے ریسورس پرسنوں میںنامور قانون دان، سینئر وکلأ ، ماہرین تعلیم، سابق ججوں اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین شامل تھے۔ اُنہوں نے اپنی مہارت، عملی تجربات اور استفساری تدریسی طریقۂ کار کے ذریعے سیشنوں کو انتہائی مفید بنایا۔اِختتامی سیشن کے دوران، جسٹس رجنیش اوسوال نے شرکأ سے بات چیت کی اور ان کے سیکھنے کے تجربے، اہم نکات اور مستقبل کے پروگراموں کے لئے تجاویز کے بارے میں دریافت کیا۔شرکأ نے تربیت کے معیار اور ڈھانچے پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے اکیڈمی کی جانب سے ایک معلوماتی اور مفید پروگرام کے اِنعقاد کو سراہا۔ جسٹس رجنیش اوسوال نے اَپنے خطاب میں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایمانداری،لگن اور وقت کی پابندی ہر سرکاری ملازم کی بنیادی خصوصیات ہونی چاہئیں اور یہی اقدار مؤثر اور جوابدہ اِنتظامیہ کی بنیاد بنتی ہیں۔ اُنہوں نے جوڈیشل اکیڈمی کی جامع اور عملی تربیتی ماڈیول کی تشکیل کے اقدام کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے شرکأ سے کہا کہ وہ اپنی نئی حاصل کردہ مہارتوں کو لداخ کے اِداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اِستعمال کریں۔بعد میں اُنہوں نے تمام شرکأ میں اسناد تقسیم کیں۔ڈائریکٹر جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈمی نصیر احمد ڈار نے تمام ماہرین اور شرکأ کا ان کی فعال شرکت پر شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے اکیڈمی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ لداخ کے مختلف اِداروں اور محکموں کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اَپنا کردار جاری رکھے گی۔