snow

سخت سردی اور خشک موسم سے راحت کی امید

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں پیر کو ہلکی برفباری کا امکان

سرینگر/وی او آئی//محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں سوموار کے روز ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ادھر وادی میں سخت سردی کا زور برابر جاری ہے اور گزشتہ شب سرینگر میںرات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری رہاجبکہ گلمرگ میں منفی چھ اعشاریہ ایک اور کپوارڑہ میں سب سے کم منفی ا?ٹھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وائس ا?ف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں چند ڈگری اضافہ ہوا ہے تاہم یہ اب بھی نقطہ انجماد سے نیچے ہی رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام، جو امرناتھ یاترا کا بیس کیمپ ہے، سب سے سرد مقام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری رہا، جو پچھلی رات کے مقابلے میں 3.2 ڈگری زیادہ ہے۔ قاضی گنڈ میں منفی 1 ڈگری، کپوارہ میں منفی 0.8 ڈگری اور کوکرناگ میں 1.1 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ گلمرگ میں منفی 1.6 ڈگری اور پلوامہ میں منفی 3.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 اور 7 دسمبر کو موسم عمومی طور پر ابر ا?لود مگر خشک رہے گا، جبکہ 8 دسمبر کو شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر اور جموں ڈویڑن میں اکتوبر کے مہینے سے نہ بارش ہوئی اور ناہی برفباری ہوئی ہے اگرچہ وادی کشمیر میں ماہ نومبر کے ابتدائی دنوں سے ہی برفباری اور بارش شروع ہواکرتی تھی لیکن امسال ایسا نہیں ہوا بلکہ نومبر کاپورا مہینہ خشک رہا۔ جبکہ دسمبر کے مہینے میں بھی خشکی جاری ہے جس کے نتیجے میںدن اور رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ا?رہی ہے اور سخت سردی کی لہر جاری ہے۔ اگرسوموار کو برفباری ہوئی تو عین ممکن ہے کہ اس سخت سردی سے بھی اہلیان وادی کو نجات مل سکتی ہے۔