بارڈر انفراسٹرکچر مضبوط بنانے پر اظہارِ امتنان
سرینگر//وی او آئی//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سرحدی علاقوں میں کنیکٹیویٹی اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ایل جی کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جی کے مشکور ہیں جنہوں نے آج بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے 22 اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کے بھی دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے بارڈر انفرا کو نمایاں طور پر مضبوط بنایا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا۔سنہا نے کہا کہ یہ منصوبے، جو بی آر او کے بی کن اور سمپرک پروجیکٹس کے تحت مشکل ترین علاقوں میں مکمل کیے گئے ہیں، سرحدی علاقوں میں آپریشنل تیاری کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی سلامتی کے منصوبے فوجی نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گے، دور دراز علاقوں تک سال بھر رسائی ممکن بنائیں گے، افواج کی فوری ردعمل کی صلاحیت کو بڑھائیں گے اور مقامی ترقی میں نمایاں حصہ ڈالیں گے۔










