جموں//وزیر دِفاع راج ناتھ سنگھ نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 22 سٹریٹجک اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے منصوبوں کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لئے وقف کئے۔ اُنہوں نے اِن منصوبوں کا اِفتتاح لداخ سے بذریعہ ورچیول موڈ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے لوک بھون جموں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اِفتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ۔وی سی کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر دفاع راج ناگھ سنگھ کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر مضبوط بنانے اور سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی تہیہ دِل شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’بیکن اور سمپارک کے تحت اِنتہائی پیچیدہ خطوں میں قومی سلامتی کے یہ بنیادی ڈھانچے منصوبے دُور دراز علاقوں تک سال بھر رَسائی کو یقینی بناکر فوجی آواجاہی کو مضبوط کریں گے، ہماری بہادر افواج کی فوری ردِّعمل کی تیاری کو بڑھائیں گے اور مقامی ترقی میں قابل ذِکر کردار اَدا کریں گے۔‘‘










