nasir aslam wani

عمر میں چھوٹ کا مسئلہ حل ہونے تک

جے کے اے ایس امتحان کو اس وقت تک موخر کر دیا جانا چاہئے / نا صر اسلم وانی

سرینگر // ایس این این // جموں و کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ جے کے اے ایس کے امتحان کو اس وقت تک موخر کر دیا جانا چاہئے جب تک کہ عمر میں چھوٹ کا مسئلہ، جو لیفٹنٹ گورنر کے زیر غور ہے، حل نہیں ہو جاتا۔سٹار نیو ز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ جے کے اے ایس کے امتحان کو اس وقت تک موخر کر دیا جانا چاہئے جب تک کہ عمر میں چھوٹ کا مسئلہ، جو لیفٹنٹ گورنر کے زیر غور ہے، حل نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہا ’’ منتخب حکومت بھرتی کیلئے عمر کی بالائی حد میں نرمی کے حق میں ہے اور ہم نے اس سلسلے میں فائل لوک بھون کو بھیج دی ہے‘‘۔وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وان نے کہا کہ جب تک عمل مکمل نہیں ہو جاتا، پبلک سروس کمیشن کو امتحان موخر کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی حکومت نے اس ہفتے کے شروع میں عمر میں چھوٹ کی فائل منظوری کے لیے لیفٹنٹ گورنر کو بھیجی تھی۔وانی نے کہا’’فائل کو کچھ سوالات کے ساتھ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو واپس کر دیا گیا ہے۔ محکمہ نے اس معاملے پر اپنی رائے کے لیے اسے پبلک سروس کمیشن کو بھیج دیا ہے۔ ‘‘