Director School Education Naseer Ahmed Wani

احکامات نظر انداز کرنے والی پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی:ناظم تعلیمات

کہاکوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ کتابوں کا اضافی بوجھ طلباء پر نہیں ڈال سکتا

سری نگر/کے این ایس// ناظم تعلیمات کشمیر نے کہا سرکار احکامات کو نظر انداز کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں صاف کہا دیا ہے کہ کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ کتابوں کا اضافی بوجھ طلباء پر نہیں ڈال سکتا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نصیر احمد وانی نے کہاکہ حکومت کے ہدایات کے مطابق نجی اسکولوں کو اول تا دسویں جماعت این سی آرٹی کی تجویز شدہ کتابیں پڑھانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی نجی اسکول حکومتی احکامات یا قواعد و ضوابط کی پاسداری عمل میں نہیں لائیں گے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حتی کہ ان کی رجشٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتا ہے۔ ایسے میں سرکار کی واضع ہدایات ہیں کہ تمام اسکولوں میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی تجویز کردہ کتابیں ہی پڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نجی اسکول طلباء پر کتابوں کا غیر ضروری بوجھ نہیں ڈال سکتا ہے۔ وہیں حکومت سرکاری اسکول کی معیار تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہے اور آئندہ وقت میں یہ تبدیلی زمینی سطح پر دیکھنے کو ملے گی۔ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نصیر احمد وانی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے واضح ہدایات ہیں کہ تمام نجی اسکولوں کو اول سے دسویں جماعت تک این سی آر ٹی کی تجویز شدہ کتابیں ہی استمعال کرنی ہیں اور اگر نجی اسکولو ان کتابوں کے علاوہ دیگر کتابیں اور وہ بھی غیر ضروری ہوں تو محکمہ ان کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے نجی اسکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ کتابوں ، ماہانہ اور سالانہ فیس میں اضافے کے بوجھ سے والدین کو تنگ طلب کرنے سے پرہیز کریں ورنہ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی رجشٹریشن تک منسوخ کی جاسکتی ہے۔جبکہ نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی پبلیشرز کی کتابوں کے بے تحاشا اضافے پر انہوں نے کہا اگر والدین ڈائیریکیوریٹ اسکول ایجوکیشن کی نوٹس میں اس قسم کی شکایت تحریری طور لاتے ہیں تو اس پر محکمہ بنا وقت ضائع کئے کارروائی عمل میں لائے گا۔ ڈائریکٹر اسکولول ایجوکشن نصیر احمد وانی نے کہا کہ حکومت نے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے جو کہ نجی اسکولوں میں پرائیوٹ پبلیشرز کے کتابوں کے معیار اور مواد کی جانچ کرے گی۔تاکہ آئندہ والدین اور بچوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ نیا تعلیم سیشن شروع ہوتے ہی والدین کی جانب سے کتابوں کے معیار ،ان کی قیمت،فیس اور یونیفارم وغیرہ جیسی مختلف شکایات موصول ہوتی ہیں۔ ایسے میں سرکار نے اس مرتبہ ان شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور ضلعی سطح پر چیف ایجوکیشن افسران کی قیادت میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جو کہ نجی اسکولوں میں موصول شکایات کی جانچ پڑتال کر کے ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لاتی ہیں اور اب تک چند اسکولوں کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ جو کہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گے اور اس طرح کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔