سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی جو سرینگر میں اجالہ سائگنس اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے لفٹینٹ گورنر کو زخمیوں کی صحت کی حالت اور انہیں دی جا رہی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین ممکنہ علاج کو یقینی بنایا جائے ۔










