جاوید ڈار نے سکاسٹ کشمیر میں ون ہیلتھ کانفرنس میں شرکت کی

جاوید ڈار نے سکاسٹ کشمیر میں ون ہیلتھ کانفرنس میں شرکت کی

سرینگر//جموں و کشمیر ویٹر نری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر ( جے کے وی ڈی اے کشمیر ) نے سکاسٹ کشمیر کے شالیمار کنونشن سینٹر میں ایک ون ہیلتھ کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں نامور ماہرین ، سائنسدانوں ، محققین اور ویٹر نری برادری کے ارکان کو ون ہیلتھ کے اہم مسئلے پر تبادلہ خیال کیلئے اکٹھا کیا گیا ۔ کانفرنس کا آغاز چئیر مین ون ہیلتھ کانفرنس ڈاکٹر سید الطاف گیلانی کے گرمجوشی سے خیر مقدم کے خطاب سے ہوا ، جنہوں نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا ۔ کانفرنس میں وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ جنہوں نے مختلف محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ ون ہیلتھ کے مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کریں ۔ انہوں نے زور دیا ’’ ہمیں انسانی ، جانوری اور ماحولیاتی صحت کے اہم مسائل سے نمٹنے کیلئے اکٹھے ہونا چاہئیے ‘‘۔ یہ ایونٹ معزز شخصیات کی ایک کہکشاں کی موجودگی میں منعقد ہوا جن میں وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ، ڈائریکٹر سکمز صورہ اور جموں و کشمیر کے جانوروں اور بھیڑ بانی کے شعبوں کے ڈائریکٹرز شامل تھے ۔ کانفرنس نے ممتاز سائنسدانوں ، محققین ، اکیڈمشنز اور ویٹر نری برادری کے اراکین کو انسانی ، جانوری اور ماحولیاتی صحت کے تحفظ کیلئے تعاون کی مشترکہ ویژن شئیر کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا ۔