لفٹینٹ گورنر گورنر نے کرسنتھیمم تھیم گارڈن کا دورہ کیا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر میں بوٹینیکل گارڈن کے کرسنتھیمم تھیم گارڈن کا دورہ کیا ۔ 100 کنال سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا جموں و کشمیر کا پہلا کرسنتھیمم تھیم گارڈن جو محکمہ فلوریکلچر ، گارڈنز اینڈ پارکس نے تیار کیا ہے ، مقامی باشندوں اور سیاحوں کیلئے ایک بڑی خزاں کی پھولوں والی کشش پیش کرتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری برائے لفٹینٹ گورنر ، کمشنر سیکرٹری محکمہ فلوریکلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اور دیگر سینئر افسران تھے ۔