رانا نے سونہ واری میں واٹر سپلائی اور ایری گیشن انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائیزہ لیا

سرینگر//وزیر برائے جل شکتی مسٹر جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک جامع جائیزہ اجلاس کی صدارت کی تا کہ سونہ واری علاقے میں واٹر سپلائی اور ایریگیشن انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ اجلاس کا انعقاد جاری منصوبوں کا جائیزہ لینے ، رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور علاقے میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے اور قابل عمل حل نکالنے کیلئے کیا گیا تھا ۔ ایم ایل اے سونہ واری بلال اکبر لون اور جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے ۔ افسران نے واٹر سپلائی اسکیموں کے نفاذ ، ایری گیشن نہروں کی فعالیت اور موسمی پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹس پیش کی ۔ وزیر نے خاص طور پر کمزور اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں تمام منظور شدہ کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جائے ، پینے کے پانی کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور مقامی زراعت کی حمایت کیلئے موثر ایریگیشن طریقوں کو فروغ دیا جائے ۔ ایم ایل اے بلال لون نے حلقے سے متعلق کئی مسائل اٹھائے اور ڈیپارٹمنٹ سے عوامی شکایات کے حل کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی درخواست کی ۔ وزیر موصوف نے سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر کو بڑھانے کیلئے مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسٹر عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے سمبل ۔ سونہ واری میں پائیدار واٹر منیجمنٹ کے عزم کو دوہرایا ۔