dooran

نا مساعد موسمی حالات کے باعث 18دنوں تک معطل

ویشنو دیوی یاترا اتوار سے دوبارہ بحال ہو گی ، یاتریوں کیلئے راحتی پیغام

سرینگر / سی این آئی // خراب موسمی صورتحال کے باعث 18دنوں تک بند رہنے کے بعد ویشنو دیوی یاترا توار سے دوبارہ بحال ہو گئی ۔ سی این آئی کے مطابق نامساعد موسمی حالات اور ٹریک کی ضروری دیکھ بھال کی وجہ سے عارضی معطلی کے بعد ویشنو دیوی کی یاترا 14 ستمبر اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ یاتریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درست شناخت رکھیں، مقررہ راستوں پر عمل کریں اور زمین پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ لائیو اپ ڈیٹس، بکنگ سروسز اور ہیلپ لائن سپورٹ کیلئے یاتری شرائن بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں ۔ شرائن بورڈ عارضی معطلی کے دوران تمام یاتریوں کے صبر اور سمجھ بوجھ کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کا دوبارہ آغاز ہمارے اجتماعی ایمان اور لچک کی تصدیق کرتا ہے اور بورڈ اس قابل احترام یاترا کے تقدس، حفاظت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ نا مساعد موسمی حالات کے باعث ویشنو دیوی یاترا مسلسل 18دنوں تک معطل رہی جس کے نتیجے میں یاتری مندر کی یاترا کرنے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔