سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میلاد النبیؐ کے بعدجمعہ کے موقعہ پر ہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ حضرت بل کی مقدس درگاہ میں نماز جمعہ اَدا کی۔اِس بابرکت موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو نماز جمعہ کے بعد حضرت محمد مصطفی ؐ کے مقدس موئے مُبارک کی زیارت (دیدار) کا شرف بھی حاصل ہوا۔اُنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے اَمن، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔اِس موقعہ پر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔










