محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری ،لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی
سرینگر/ سی این آئی // وادی اور جموں کے کچھ علاقوں میںموسلاد ار بارشوں کے بعد خطے میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرات لاحق ہونے کے بعد حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے پانی گرم پینے کا مشورہ دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میںمسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد اب پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ۔ جس پر حکام نے لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ پانی پینے کے سلسلے میں احتیاط برتنے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پانی اُبال کر پینے کیلئے استعمال کیا جائے ۔ حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر اور جموں خطہ کے کئی حصوں میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوچکی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمع شدہ پانی سے کئی بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ لاحق ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے بتایا کہ جب بھی مسلسل بارشیں یا سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پانی پیتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماریوں کے پھیلنے سے بچا جا سکا ۔ انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے وادی کشمیر کے تمام چیف میڈیکل آفیسرس کو بتایا ہے کہ وہ ضلع میں سی ایچ او ایس، ہیلتھ ایجوکیٹرز کو تیار کریں تاکہ کمیونٹی میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانی 20 منٹ تک ابالنے کے بعد ہی پانی پینے کیلئے استعمال کریں اور پانی جمع رکھنے والی ٹنکی کو صاف کریں اور کھانا کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ اچھی طرح سے دھوئیں (صابن اور پانی کے درمیان رابطے کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ کے درمیان ہونا چاہیے) جبکہ کسی بھی بیماری کو محسوس کرتے ہوئے نزدیکی ہیلتھ سینٹر پر جائے۔










