جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے زیراہتمام

صوفی شاعر علی محمد چوپان کا شعری مجموعہ”ییر گامڑ ناو چھم” ٹاؤن ہال کنزر ٹنگمرگ میں اجراء￿ó

سرینگر / /ٹاون ہال کنزر ٹنگمرگ میں ادبی مجلس کا انعقاد جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز نے کیا۔ مجلس کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے شائستہ سلطان نے کیا جبکہ نعت نبی ؐ پیش کرنے کی سعادت رفعت قادری اور غلام نبی نے حاصل کی۔ مجلس کی صدارت معروف شاعر فیاض تلگامی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ادبی دنیا کے نامور شخصیت ڈاکٹر ستیش ومل تھے۔ انکے علاوہ ایوان صدارت میں شمع محفل صوفی شاعر علی محمد چوپان، پیر غلام محمد اور ڈاکٹر شبنم رفیق تھے۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق مجلس کی نشست کے ابتداء میں اکیڈمی کے طرف سے ڈاکٹر شبنم رفیق نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ماسٹر عبدالاحد چوپان نے، جموں وکشمیر چوپان ویلفیئر ایسوسیشن کے طرف سے مجلس کی اہمیت اور افادیت پر اپنے تاثرات پیش کیے۔اسکے بعد ایوان صدارت کے مہمانان نے صوفی شاعر علی محمد چوپان کا تیسرا کشمیری شعری مجموعہ “ییر گامڑ ناو چھم” کی رسم رونمائی انجام دی۔ کشمیری روایتی کلچر کے مطابق شاعر کے دوست واحباب نے نہ صرف انہیں پھول کے مالاوں سے عزت افزائی کی بلکہ انہیں خوبصورت انداز میں دستار بندی بھی کی۔ معروف ادیب، نقاد عبدالعزیز بیتاب نے شعری مجموعہ پر تبصرہ پیش کیا جسکی سراہانہ سامعین نے کیا۔ مجلسِ کو چار چاند لگانے کیلئے اکیڈمی کے طرف سے معروف گلوکار محمد سلطان اور ساتھیوں نے کلام علی محمد چوپان سے سامعین کو محظوظ کیا۔ چوپان ایسوسیشن کے طرف سے گلوکار غلام حسن شاہ اور غلام احمد چوپان نے سامعین کا داد تحسین حاصل کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی۔ ادب اور ثقافت سے جڈے جن خاص شخصیتوں نے مجلس میں حصہ لیا جن میں ذلفقار عل، غلام نبی، منیر حسین، غلام محمد، گلزار احمد چوپان، عبدالعز?ز چوپان، بلال احمد وانی، گلزار احمد بٹ، محمد افضل چوپان،غلام محمد چوپان، غلام احمد چوپان، علی محمد چوپان، غلام نبی چوپان، فاروق احمد چوپان، توصیف رضاء￿ ، عارف علی، عبدالغفار، محمد اکرم وانی، عبدالحمید نجار، غلام احمد ریشی، غلام حسن درویش،بشیر احمد چوپان، محمد اکبر ندیم وغیرہ۔ مجلس کے آخر پر ایوان صدارت کے مہمانان نے مجلس کے حوالے سے اپنے قیمتی تاثرات پیش کیے اور غلام نبی وگے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس کی نظامت کے فرائض خوبصورت انداز میں غلام علی پمپوش نے انجام دے۔ میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد۔