پانی کی سطح کم ہونے کا عمل جاری ، ، لوگوں میں اضطرابی کیفیت برقرار

نگرانی جاری ،لوگوں جہلم کناروں سے دور رہیں اور تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں/ چیف انجینئر فلڈ کنٹرول

سرینگر / سی این آئی // موسم میں بہتری کے ساتھ ہی ددریائے جہلم خطرے کے نشان سے نیچے بہہ جانے کے بعد وادی کشمیر میں سیلاب کو خطرہ ٹل گیا تاہم لوگوں میں اضطرابی کفیت بنی ہوئی ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر اور شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں پانی بدستور جمع ہے جس کے باعث آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ کئی علاقوں میںنقل و مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسلادھار بارشوں سے پیدا شدہ سیلابی خطرے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے چلی گئی ہے ۔ ۔ اس سلسلے میں محکمہ اری گیشن و فلڈ کنٹرول حکام سے معلوم ہوا ہے کہ بارشوں کاسلسلہ تھم جانے کے کے ساتھ ہی دریائے جہلم جمعہ کی شام تک سنگم، رام منشی باغ پیمائش کے مقامات پر خطرے کے نشان سے نیچے رہا تھا۔ محکمہ اری گیشن و فلڈ کنٹرول کے حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں کافی حد تک سیلابی خطرات ٹل گئے ہیں تاہم مزید بارشوں کے پیش نظر صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ دوسرے ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح کافی نیچے چلے گی ۔ حکام کے مطابق دریائے جہلم نے بالآخر جمعہ کو استحکام کے آثار ظاہر کیے، سنگم اور رام منشی باغ میں پانی کی سطح خطرے کی سطح سے نیچے گر گئی، انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ وادی میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ رات بھر جہلم کے کسی بھی حصے میں کوئی شگاف نہیں ہوااور رام منشی باغ میں دو فٹ سے زیادہ پانی اتر گیا۔چیف انجینئراری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول شوکت حسین نے بتایا کہ جہلم رام منشی باغ اور سنگم میں خطرے سے نیچے بہہ رہا ہے، تاہم مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام منشی باغ میں دو فٹ سے زیادہ پانی کم ہوا اور رات بھر جہلم کے ساتھ کوئی شگاف نہیں پڑا۔انہوںنے کہا ’’ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دریا کے کناروں سے دور رہیں اور تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ کوئیک رسپانس ٹیمیں کمزور علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں تاکہ دریا کی سطح میں اچانک تبدیلی کی صورت میں تیزی سے کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ‘‘ ادھر شہر سرینگر کے متعدد علاقے زیر آب ہے ۔ رکھ شالینہ علاقے میں شگاف پڑنے کے بعد پانی پانپور کے ساتھ ساتھ سرینگر کے نشیبی علاقوں خاص طو رپر نوگام اور اس کے علاقوں میں مسلسل سیلابی پانی جمع ہے جس کے نتیجے میں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں جبکہ علاقے زیر آب آنے کے باعث وہاں سیلابی صورتحال برقرا ر ہے ۔ اسی دوران پانپور کے ساتھ ساتھ اننت ناگ میں بھی کئی علاقے زیر آب ہے اور فی الحال ان علاقوں سے کسی بھی قسم کی نکاسی کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا ہے ۔